جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی ٹاک شو کے میزبان جیری اسپرنگر انتقال کرگئے

ستائیس سال تک امریکی ٹاک شو کی میزبانی کرنے والے امریکی ٹی وی کے مقبول میزبان جیری اسپرنگر انتقال کر گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق جیری اسپرنگر کی عمر اُناسی برس تھی، جیری اسپرنگر نے اپنے مقبول شوز کی 1991ء سے 2018ء تک میزبانی کی۔اسپرنگر…

آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز بارش

آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی۔کراچی میں آج رات ہلکی بارش، کل…

شمالی کوریا کا جوہری حملہ کم جونگ اُن کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا، بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ کم جونگ اُن کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سُک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ…

لگتا ہے بلاول اور شہباز نے آئین نہیں پڑھا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے۔فود چوہدری نے الزام لگایا…

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتادی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں…

عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں، سہیل وڑائچ

سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں، عمران نے کہا کہ انہیں ایک ٹھوس دلیل بتا دیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے ملک کا کیا فائدہ ہے تو وہ تیار ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات…

وفاقی وزرا نے مردم شماری پر ہماری شکایات کو درست کہا، متحدہ

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اور وزیراعظم نے اتفاق کیا ہے کہ کراچی میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کی شکایات درست ہیں اور انہیں درست ہونا چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان…

کیا آئین کے خلاف فیصلہ کرنا ہے؟ امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اگر آئین کے خلاف فیصلہ کرنا ہے تو ہماری موجودگی کا جواز کیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ چار ججز کا…

مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔ایئرپورٹ پر کارکنوں نے مریم…

نواز شریف سعودی عرب سے لندن پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کے بعد لندن پہنچ گئے۔ سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر نواز شریف نے رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارا اور عید بھی وہیں منائی۔نواز شریف اور مریم نواز نے اس دوران سعودی ولی عہد شہزادہ…

عمران خان اور فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے  سابق وزیراعظم عمران خان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کے پی حکومت، سابق…

نجی علاجگاہوں کو منکی پاکس کے مریضوں کو داخل کرنے سے روک دیا گیا

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی علاجگاہوں کو منکی پاکس کے مریضوں کو داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کمیشن نے نجی علاج گاہوں کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ منکی پاکس مریضوں کو مختص سرکاری اسپتالوں میں ریفر کیا جائے۔سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو…

تمام معاملات آئینی حدود میں رہتے ہوئے حل کیے جائیں گے، اسحاق ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم میں شامل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اصولی طور پر طے ہے معاملات آئين کے اندر رہ کر ہینڈل کرنے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اپنی…

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 277 اننگز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔پاکستانی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 3485 اور ٹیسٹ کرکٹ میں…

الیکشن کی طرف جانا ہی مسائل کا حل ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومتوں کا بھی الیکشن پر فوکس نہیں، الیکشن کی طرف جانا ہی مسائل کا حل ہے، نہیں چاہتے کہ سیاسی انتشار کے باعث پاکستان لیبیا اور سوڈان بن جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے…

عجیب ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ کل ایک عجیب ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اس ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم جنگل کے قانون کے نیچے ہیں۔ انہوں نے کہا…

کوشش ہے مذاکرات کا عمل پیر سے پہلے مکمل ہو، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل پیر سے پہلے مکمل ہوجائے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ…

لاہور میں مارکیٹیں اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے مارکیٹیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ شہر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات 10 بجے بند ہوں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ انہیں عمل درآمد کی…

ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، فاروق ایچ نائیک

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔  جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ شہری کا حق بنتا ہے کہ فیصلہ…

اسلام آباد ہائیکورٹ کو 13 مئی تک شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل کرنے کی منظوری

اسلام آباد ہائیکورٹ کو 13 مئی تک شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار نے آفس آرڈر جاری کر دیا۔آفس آرڈر کے مطابق 13 مئی تک عدالتوں کی منتقلی کا مرحلہ…