جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

ہربھجن سنگھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023ء کے فائنل کے دوران اپنے حسنِ سلوک سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

ہربھجن سنگھ کی لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں اُنہیں وہاں موجود ایک معذور پاکستانی مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بھارتی کرکٹر کے حسنِ اخلاق پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

اُنہوں نے 103 ٹیسٹ میچز میں ٹوٹل 417، 236، ایک روزہ میچز میں ٹوٹل 269، 28 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹوٹل 25 وکٹیں حاصل کیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اُنہوں نے اپنےٹیسٹ کرکٹ کے کیریئر کی ٹوٹل  417 وکٹوں میں سے 95 وکٹیں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.