کراچی: فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول مولانا…
اسمتھ کا بھارت کیخلاف کیچ سوشل میڈیا پر مقبول
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا بھارت کے خلاف حیرت انگیز کیچ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔بھارتی اننگز کے دسویں اوور میں سلپ میں فیلڈنگ کر رہے اسمتھ نے ہوا میں اڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے پانڈیا کا ناقابل یقین کیچ لیا۔اسمتھ کے اس کیچ نے جہاں…
بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی الگ الگ نوٹسوں پر طلب
نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست فرحت شہزادی کو الگ الگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نوٹسز میں ریاست کو ملنے والے تحائف رکھنے، ریاستی…
عمران تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے، قمر زمان کائرہ
وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پونے چار سال حکومت اور پھر اپوزیشن کے دوران عمران خان ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت میں…
رواں ہفتے ملک میں مزید بارشوں کا امکان
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا جو کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق…
قومی اسمبلی میں 21 اور 22 مارچ کی چھٹی منسوخ
قومی اسمبلی میں 21 اور 22 مارچ کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کےدفاتر 21 اور 22 مارچ کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ چھٹی 22 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث منسوخ کی گئی…
قاتلانہ حملے کے بعد میری زندگی مسلسل خطرات میں ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر مبینہ قتل کی سازش اور بربریت کے واقعات کی جامع تحقیقات کرنے کی استدعا کردی۔عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ 90 سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل درخواست کر…
چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کوئٹہ پہنچ گئے
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار جسٹس کوئٹہ پہنچ گئے، آج سے دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کوئٹہ…
پاکستان سے معاہدے کو ایٹمی پروگرام سے جوڑنے کی خبریں غلط ہیں، IMF
آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کو نیوکلیئر پروگرام سے جوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ایسٹر پیریز نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی…
کے پی میں 5 ہزار میڈیا انفلوئنسرز بھرتی ہوئے، فیروز شاہ
خیبر پختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے 5 ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انفلوئنسرز کو گھر بیٹھے ماہانہ 25…
اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ…
میری زندگی کو خطرہ ہے اور حکومت کو اس کا علم ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے اور حکومت کو اس کا علم ہے مگر اس کے باوجود حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کیا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابات سے روکنے کیلیے میرے خلاف 100 سے زائد…
کینیڈا: اسکول میں چاقو حملے سے 3 طلبہ زخمی، ایک طالبعلم گرفتار
کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا کے ہائی اسکول میں چاقو حملے سے 3 طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے 9 بجے بیڈفورڈ کے ہائی اسکول میں ہتھیار کی شکایت موصول ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ افسران…
حکومت کا عمران خان، پی ٹی آئی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ
حکومت نے عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا سیاسی اور قومی امور پر 6 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ سامنے آگیا ہے۔قومی اسمبلی میں…
حکومت کا افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے حکومتی اتحادیوں کی مشاورت ہوئی، شرکاء نے عمران خان کے خلاف دو ٹوک پالیسی اپنانے کی رائے دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا سیاسی اور قومی امور پر کئی…
سائنس دانوں کی دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری
سائنس دانوں نے دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری کر دی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ملک کو ہر شعبے میں کوشش کرنا ہو گی۔دنیا کے سیکڑوں سائنسدان اس رپورٹ کی تیاری…
بھارت: ریلوے اسٹیشن کی اسکرین پر نازیبا ویڈیوز چل گئیں، حکام پریشان
بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ریلوے اسٹیشن پر حکام اس وقت پریشان ہوگئے جب پلیٹ فارم پر لگائی گئیں اسکرینز پر نازیبا ویڈیو چل گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیشن پر موجود لوگوں نے حکام کی اس غفلت کو ریکارڈ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے…
پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا معاملہ:الیکشن کمیشن کا اجلاس منگل کو دوبارہ طلب
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیر کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے…
لندن پلان کا صرف عمران کو پتا ہے، پی ٹی آئی قیادت لاعلم
لندن پلان کیا ہے یہ صرف عمران خان کو پتا ہے، عمران خان کی لندن پلان کی تکرار کے باوجود پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کے بعد وائس چئیرمین شاہ محمود…
سول ایوی ایشن کی کھوج، ایئرپورٹ سے گمشدہ 9500 ڈالر کیسے تلاش کیے؟
امریکا سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافر کا 27 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر پر مشتمل گمشدہ پاؤچ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے کھوج لگا کر اصل مالک کے حوالے کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق مسافر انور امان اہلخانہ…