منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

عطا تارڑ کا چیئرمین پی ٹی آئی پر قتل کا الزام

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگادیا۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، عبدالرزاق شر غداری کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ عبدالرزاق کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت بن گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.