منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

امریکی وزیر خارجہ کے آئندہ ہفتوں میں دورہ چین کا امکان، چینی صدر سے ملاقات متوقع

امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ہفتوں میں چین کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جہاں امکان ہے کہ ان کی چینی صدر ژی جن پنگ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری بلنکن دورہ چین میں چینی حکام سے باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت بیجنگ کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود اعلیٰ سطح پر رابطے بحال کرنے کا خواہشمند ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل انہوں نے اس سال فروری میں چین جانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن مبینہ چینی جاسوس غباروں کی براعظم امریکا میں موجودگی پر دورہ منسوخ ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے پس منظر میں موجود حکام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ان کے دورہ چین کے بالکل واضح وقت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.