ہم نے کارکنوں کو عدالت آنے کی کال نہیں دی، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے کوئی کال نہیں دی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو نہیں بلایا گیا، از خود ہزاروں کی تعداد میں عوام پہنچے…
امریکا: کار سواروں کی کرتب بازی، تماشائیوں کے کپڑوں نے آگ پکڑ لی
امریکی ریاست ٹیکساس میں سڑک پر گاڑیوں کی ریس اور کرتب بازی کے دوران تماشائی آگ سے جل گئے۔ریاستی دارالحکومت آسٹن میں ہفتے کی رات 9 بجے پولیس کو متعدد فون کالز موصول ہوئیں۔پولیس کے مطابق تماشائیوں نے ایک انٹرسیکشن بند کر رکھا تھا جہاں…
خاتون نے شوہر، ساس کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھ دیے
بھارتی ریاست آسام میں خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کے بعد جسم ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوہاٹی پولیس کا کہنا ہے کہ وندانا کالیتا نامی خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو 3 دن قبل قتل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون…
ٹیکسز لگانے کا شوق نہیں، ضمنی مالیاتی بل مجبوری میں لائے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکسز لگانے کا کوئی شوق نہیں، ضمنی مالیاتی بل مجبوری کے تحت لانا پڑا۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میں ایوان کا ضمنی فنانس بل پر بحث میں حصہ لینے پر مشکور ہوں، معزز اراکین کی…
قومی اسمبلی: ضمنی فنانس بل 2023ء کثرت رائے سے منظور
قومی اسمبلی سے ضمنی فنانس بل 2023ء کثرت رائے منظور کر لیا گیا، دو ارکان نے بل میں ترامیم پیش کیں۔اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل کی شق واری منظوری دی گئی، اس دوران سائرہ بانو اور عبدالاکبر چترالی نے مالیاتی بل میں ترامیم پیش کیں۔وزیر…
پاکستان میں اب بھی ایسے علاقے ہیں جہاں خواجہ سراؤں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، شازیہ مری
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی ایسے علاقے ہیں جہاں خواجہ سراؤں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پائیدار ترقی…
پی ایس ایل 8: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 155 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 9ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی…
عمران خان جسٹس طارق سلیم کی عدالت میں پیش
چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم کی عدالت میں پیش ہوگئے۔عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے رش دیکھ کر کہا کہ یہ کمرہ عدالت ہے؟ آدھا کمرہ خالی کریں تو سماعت کروں گا۔وہ…
ہلدی کا استعمال ، آپ کو توانا رکھ سکتا ہے
ہر ثقافت کی طرح برصغیر کے کچن کے اپنے مصالحے اور جڑی بوٹیاں ہیں جو صرف کھانوں کا مزہ دوبالا نہیں کرتے بلکہ ان کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ایسا ہی ایک اجزاء ’ہلدی‘ ہے ، خاص طور سے ہلدی دودھ جسے زرد مشروب بھی کہا جاتا ہے، اس مشروب کے متعدد…
پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیسز: عمران خان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات حذف
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات حذف کر دیں۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ سنا دیا۔انسدادِ دہشت…
صدر علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں، رانا ثناء اللّٰہ
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صدر آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ…
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر کام تیز
وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا۔ آؤٹ سورسنگ کے لیے انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی سی اے اے کے مطابق انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشن، سی اے اے سے مل…
غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل سے اپنا ہنر بہتر کرنے لگے
غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کرکے اپنا ہنر بہتر کرنے لگے۔لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل زمبابوے کے سکندر رضا کو کراچی کنگزکے عمران طاہر نے گگلی کی ٹپس دیں۔سکندر رضا کا کہنا ہےکہ اگر فرنچائز کرکٹ نہ ہوتی تو مجھے…
میں آؤٹ نہ ہوتا تو لاہور قلندرز کو میچ جتوا سکتا تھا، مرزا طاہر بیگ
لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل نوجوان بیٹر مرزا طاہر بیگ کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ کل کراچی کے خلاف میں نے وکٹ گنوائی، میں آؤٹ نہ ہوتا تو لاہور قلندرز کو میچ جتوا سکتا تھا۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مرزا طاہر بیگ نے کہا کہ بدقسمت تھا…
عمران خان کی دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر اعتراض عائد
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے سے عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران…
رواں سال لیاقت علی خان، بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنےآئے گی، منظور وسان
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظر عام پر آئیں گی،…
عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے
چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔عمران خان نے عدالت عالیہ میں پیشی کے لیے روانگی سے قبل گفتگو میں کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی…
سعودی عرب کا 20 ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگز جتنا کشادہ میگا منصوبہ ’مکعب‘
سعودی عرب نے جدید ترین رہائشی یونٹ، سیر و تفریح کی سہولتوں اور دفاتر کیلئے میگا پروجیکٹ ’مکعب‘ کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں 20 ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگز سما سکتی ہیں۔سعودی عرب کی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں ایک نئی قوی الجثہ پروجیکٹ کی…
صدر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔عارف علوی نے کہا کہ…
جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت کو تالے لگادیے گئے ہیں، اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت کو تالے لگادیے گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین اور قانون کو مقدم سمجھا ہے۔انہوں نے…