سندھ، کے پی میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
سندھ اور خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی، حیدرآباد، جامشورو اور کراچی کے 7 اضلاع میں مہم 25 جون تک جاری رہے گی۔سندھ میں انسداد پولیو مہم میں18 لاکھ کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے، مہم میں 10 ہزار سے زائد پولیو…
کے پی میں آندھی،طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق
یبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں بارشوں سے 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں تیز…
چیئرمین PTI اور اہلیہ کی آج نیب میں پیشی
چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کیلئے احتساب عدالت اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ دونوں عدالتوں میں حاضری کے بعد وہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں…
رہائی کے بعد زمان پارک آئے پی ٹی آئی کارکن گرفتار
رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے آئے 27 کارکنوں کو لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔کارکنان ملاقات کے بعد…
9 مئی کے واضح مجرموں کو تاحال سزا ملتی نظر نہیں آرہی، طاہر اشرفی
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واضح مجرموں کو تاحال سزائیں ملتی نظر نہیں آرہیں۔لاہور سے جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 75 سال میں احتجاج ہوئے لیکن وہ کچھ نہیں ہوا جو 9 مئی کو…
بھارت: چوری کا الزام عائد کرکے مسلمان مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں دو افراد کو ایک مسلمان مزدور کو مبینہ چوری کے الزام میں درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے تشدد کا نشانہ بننے والے ساحل نامی مسلمان مزدور کے والد شکیل نے کہا کہ…
مظفر گڑھ: شہر سلطان میں مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مظفر گڑھ پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے زہر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق تشدد اور زہر کے باعث نوجوان اسپتال…
بھارت: اتر پردیش کے اسپتال میں اچانک 54 افراد کا انتقال، ہیٹ ویو وجہ نہیں، تحقیقاتی ٹیم
بھارتی ریاست اتر پردیش کے بالیہ نامی علاقے کے اسپتال میں اچانک اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مریضوں کو بخار، سانس لینے میں تکلیف اور دیگر مسائل پر اسپتال لایا گیا اور 72 گھنٹوں کے دوران 54 افراد انتقال کرگئے، جس…
تمام تر جبر کے باوجود کارکنان نے اپنا نظریہ بر قرار رکھا، خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کنوینر خالد مقبول صدیقی نے 19 جون 1992ء کے آپریشن کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو شکست دینے کا خواب دیکھنے…
یونان کشتی حادثہ، بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی موت کی وجہ سامنے آگئی
برطانوی میڈیا نے یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں چار سو پاکستانیوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ بچ جانے والوں نے پاکستانی شہریوں کیساتھ بوٹ میں ذلت آمیز رویے کا انکشاف کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بچ…
پیپلز پارٹی غیرجمہوری رویہ ترک اور جماعت اسلامی کی برتری تسلیم کرے، ترجمان
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا غیر جمہوری رویہ کراچی کے میئر کے الیکشن میں سامنے آگیا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے لاہور سے جاری…
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، یوم عرفہ 27 جون کو ہوگا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے اتوار 18 جون کو ذوالحجہ کا چاند…
نریندر مودی نے کرکٹ اور بھارت دونوں کو تبادہ کردیا، جاوید میانداد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، کوچ اور لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے کرکٹ اور بھارت دونوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں جاوید میانداد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔انہوں…
یوگنڈا: شدت پسندوں کا اسکول پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی
افریقی ملک یوگنڈا میں شدت پسندوں کے اسکول پر حملے میں طلبہ سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ کمپالا سے پولیس کے مطابق اسکول پر حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 15 افراد لاپتہ جبکہ 6 افراد کو اغوا کرلیا…
ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ، تیسرے دن کا کھیل زیادہ تر بارش سے متاثر
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 28 رنز بناسکی۔آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 311 رنز سے…
سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کرگئی
سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ سپریم کورٹ نے 15 جون تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء سول پٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 557 تک پہنچ گئی، زیر التواء سول…
سہراب گوٹھ میں شہری کی گمشدگی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج
سہراب گوٹھ سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ لالہ ظفر کی گمشدگی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔سچل تھانے پر مظاہرے کے سبب صفورا چورنگی تک سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہم مقدمہ درج کرنے کو تیار ہیں لیکن ہر مرتبہ اعتراض کر دیا جاتا…
آفاق احمد کا متحدہ پر الیکشن بائیکاٹ کیلئے پی پی سے قیمت وصول کرنے کا الزام
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کےلیے صوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے قیمت وصول کرنے کا الزام لگادیا۔لانڈھی کے…
یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ گجرات سے گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات نے وزیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شبیر نے متاثرہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کےلیے رقم وصول کی…
پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے بنانے والوں کے حوالے کیا جائے، خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے بنانے والوں کے حوالے کیا جائے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ جنگ ہم پر مسلط کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار …