راولپنڈی: 15 ارب سے تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ فعال نہ ہوسکا
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ( آر آئی یو ٹی) 15 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے بعد تاحال فعال نہیں ہوسکا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے الگ الگ اسپتال کا افتتاح کیا تھا، سابق وزیر…
صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں، ایوان صدر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں۔صدر مملکت کے سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط بھیج دیا۔ایوان صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مس حمیرا احمد کو صدر مملکت کا سیکریٹری…
برطانیہ: کبڈی میچ کے دوران دو گروپس میں جھگڑا، لاٹھیاں، گولیاں چل گئیں، 3 زخمی
برطانیہ کے شہر ڈربی شائر میں گزشتہ روز کبڈی میچ کے دوران دو گروپس میں جھگڑا ہوگیا جس میں لاٹھیاں اور گولیاں چل گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں میں سے ایک کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں عینی شاہد کا حوالہ دیتے…
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی میں فائرنگ سے باپ، بیٹے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گھوٹکی میں فائرنگ سے باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے…
راولپنڈی: 9 مئی واقعات میں ملوث مرکزی ملزم سجاد حیدر گرفتار
9 مئی کے واقعات میں ملوث مرکزی ملزم سجاد حیدر کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم یونین کونسل 18 کا سابق چیئرمین ہے، ملزم کو تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شمس آباد میں حساس…
جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔جڑانوالہ میں خطاب کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے، وزیراعظم نے ہدایت کہ تھی ملوث افراد کو کیفر کردار تک…
حکومت کا بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ
نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں…
سری لنکا میں پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کل سے سری لنکا میں شروع ہو رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ سے قبل دونوں ٹیمیں تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔پاکستان کرکٹ…
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کا سربراہ تبدیل
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق رضوان خان کو ہٹا کر آفاق مرزا کو چارج دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان پر پلاٹوں کی مبینہ خرد برد کا الزام…
روسی مشن کی تباہی کے بعد انڈیا کے چندریان 3 کو چاند پر اترنے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش
روسی مشن کی چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کی ناکام کوشش کے بعد دنیا کی نظریں اب انڈیا پر،تصویر کا ذریعہANIایک گھنٹہ قبلانڈیا کی جانب سے چاند کے لیے روانہ کیا جانے والا چندریان مشن -3 ممکنہ طور پر بدھ کے روز شام تقریباً چھ بجے چاند کے جنوبی…
اُڑنے والی الیکٹرک ٹیکسی کے سفر کا خواب اب حقیقت سے کتنا دور ہے؟
اُڑنے والی الیکٹرک ٹیکسی کے سفر کا خواب اب حقیقت سے کتنا دور ہے؟،تصویر کا ذریعہLILIUMمضمون کی تفصیلمصنف, بین مورسعہدہ, بزنس ٹیکنالوجی رپورٹر44 منٹ قبلرواں سال پیرس میں اولمپکس کا انعقاد ہو گا جس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی یقیناً ایک!-->…
کراچی: چینی کی فی کلو قیمت 152 روپے برقرار
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 152 روپے برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق ہول سیل بازار میں پچاس کلو چینی کا تھیلا 7600 روپےمیں دستیاب ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 160 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔کراچی میں چینی کی قیمت 3…
صدر نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ صدر نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، یہ بڑا سنگین جرم ہوا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ صدر صاحب کے ٹوئٹ کی بات کریں تو صدر…
مقتولہ فاطمہ کے والدین عدالت پہنچ گئے
خیرپور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت پر مقتولہ فاطمہ کے والدین سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ رانی پور کی عدالت میں پہنچ گئے۔ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گزشتہ رات حویلی سے ریسکیو کی گئی 3…
چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست…
پی ٹی آئی اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایاْعدالت نے چاروں پی ٹی آئی…
بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل نہ پاسکی
بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل نہ پاسکی، نگراں کابینہ کا ایک سے دو روز میں تشکیل پانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کی نگراں کابینہ 10 سے 12 اراکین پر مشتمل ہو گی۔نگراں کابینہ میں زیادہ تر غیرجانبدار شخصیات کو شامل کیے جانے کا…
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کو 4 دنوں کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی کا چار روزہ جسمانی منظور کرلیا۔شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں 25 اگست کو پیش کیاجائےگا۔سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات نے کی۔وفاقی…
ایک دن میں کتنی کافی پینا صحت بخش ہے؟
کافی صحت کے لئے بہتر ہے یا مضر صحت، اس حوالے سے کئی سائنسدانوں نے مختلف تحقیقات انجام دی ہیں۔بعض ماہرین کے مطابق مطالعات سے واضح ہوا ہے کہ کافی کا ضرورت سے زیادہ استعمال دل، فالج اور ڈیمنشیا جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔دوسری جانب بعض…
معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے
پاکستان کی معروف و مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے مدرسہ سلطان المدارس سرگودھا میں ادا کی جائے گی۔اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آیت اللہ العظمیٰ علامہ…