خرم شیر زمان کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تبصرہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تبصرہ کردیا۔کراچی سے جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پراجیکٹ آؤ مل کر کھاتے ہیں تکمیل تک پہنچ گیا۔انہوں نے…
خیبر مسجد حملہ: خودکش حملہ آور کے سہولت کار کے موبائل سے کال ڈیٹا حاصل کرلیا گیا
خیبر میں مسجد میں ہوئے خودکش دھماکے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کے موبائل سے کال ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔ پولیس…
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے عدالت کے سوالات
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے عدالت نے سوالات کیے۔ عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے ٹرائل کے دوران استغاثہ کے پیش کردہ شواہد کو سنا اور سمجھا؟ آپ کی اپنے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی…
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اس سلسلے میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کےلیے سینئر سابق…
پگڑیاں اچھالنے اور گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا نام سیاست نہیں، خورشید شاہ
وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام صبر و تحمل سے سیاست کرنے والوں کی کامیابیوں سے آگاہ ہیں۔ بےصبری اور جبر و تشدد کی راہ اپنانے والوں کی ناکامیوں سے بھی عوام واقف ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں سید خورشید شاہ نے…
ایف آئی اے نے سائفر معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین کو دوبارہ طلب کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کی تحقیقات کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کیا ہے، جس کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس میں چیئرمین پی ٹی…
نیپرا نے بجلی ایک بار پھر ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری کے چند گھنٹے بعد ہی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک بار پھر ایک روپے 81…
چیئر مین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ (ایس سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست مسترد کردی۔
آج کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ…
پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی بل 2023ء منظور کرلیا
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ترمیمی بل 2023ء کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر…
مہنگائی میں کمی ہوگی، وزارتِ خزانہ کی نوید
وزارت خزانہ نے مہنگائی میں کمی ہونے کی نوید سنا دی، ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا کہ پیٹرول ڈیزل سستا ہونے سے ضروری اشیاء سستی ہوں گی، ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوں گے۔وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی میں مہنگائی کی…
نائیجر کے صدر محافظوں کے ہاتھوں یرغمال، فوج کا رہائی کیلئے الٹی میٹم
افریقی ملک نائیجر کے صدارتی محل میں محافظوں نے بغاوت کردی۔ دارالحکومت نیامے سے عرب میڈیا نے بتایا کہ نائیجر کے صدر محمد بازوم کو محافظوں نے یرغمال بنالیا ہے۔ عرب میڈیا نے صدارتی محل کے حوالے سے بتایا کہ محل کے محافظوں کی بغاوت میں فوج کا…
لاہور: ڈرون سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے میں گھر پر چھاپا مارا، جہاں سے منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ڈرون، 2 گاڑیاں اور…
سول جج کی بیوی کے تشدد کی شکار بچی رضوانہ خوف کا شکار
سول جج کی بیوی کے تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ خوف کے مرض کا شکار ہوگئی۔ کوئی بھی قریب آئے، پکار اٹھتی ہے، "مجھے نہ مارو، مجھے نہ مارو"۔ سہم اتنی گئی ہے کہ والدین کو دیکھ کر بھی خوش نہیں ہو پاتی۔طویل عرصے علاج نہ ہونے سے…
شمال مشرقی اور جنوب وسطی بلوچستان میں بارشیں اور سیلابی صورتحال برقرار
شمال مشرقی اور جنوب وسطی بلوچستان میں بارشیں اور سیلابی صورتحال برقرار ہے۔چمن، پشین، زیارت، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، شیرانی اور بولان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، مسلم باغ، رکھنی…
رعنا انصار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، 9 پی ٹی آئی ارکان نے بھی ساتھ دیا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رعنا انصار کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی رعنا انصار کو پارٹی کے 20، تحریک انصاف کے 9 اراکین کے ساتھ ساتھ گرینڈ…
پاک بھارت میچ کی ری شیڈولنگ، بھارتی بورڈ کا اہم اجلاس طلب
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان اور بھارت کے میچ اور ورلڈ کپ 2023ء کی تیاریوں سے متعلق میٹنگ بلالی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اہم معاملات پر میٹنگ…
سندھ ہائیکورٹ کی ماں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت
دو خواتین کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ماں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ماں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماں بیٹی 8 جولائی سے لا…
نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کے پہلا اجلاس کا انعقاد
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اپنے ہیڈ آفس میں آج پی ایم ڈی سی اکیڈمک بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔21 رکنی نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں تعلیم کے معیار کو…
وفاقی اردو یونیورسٹی: ریٹائرڈ اساتذہ کی وزیر اعظم سے پنشن فنڈز میں بےضابطگیوں پر نوٹس لینے کی اپیل
انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ کے اجلاس میں اساتذہ کی پنش اور بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ یونیورسٹی میں پنشن فنڈز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں…
بورے والا میں نشے کے عادی باپ نے خنجر سے بیٹی کی آنکھیں ضائع کردیں
بورے والا میں نشے کے عادی باپ نے بچوں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خنجر سے 13 سالہ بیٹی کی آنکھیں ضائع کردی۔بورے والا میں بیوی کو یرغمال بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے کے آپریشن کے بعد خاتون…