انسانوں کے سوئمنگ پول میں بھالو کی ڈبکیاں
گرمی سے بچنے کے لیے بھالو نے بھی انسانوں کی طرح کا انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا۔امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر برک بینک کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایسے ہی ایک بھالو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق…
جب کشکول لے کر باہر جاتے ہیں تو ہمیں شرم آتی ہے، وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب کشکول لے کر باہر جاتے ہیں تو ہمیں شرم آتی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ 2018 میں پاکستان کی قسمت کے ساتھ کھیلا گیا، قوم کا 77 ارب روپیہ دریا برد ہوگیا، اس کا حساب کس سے…
مشاورت سے نگراں سیٹ اپ کا اعلان کر دیا جائے گا: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگراں سیٹ اپ کا اعلان کر دیا جائے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو بھی نام ہوں گے وہ سامنے…
تھائی لینڈ: فائر کریکرز کے گودام میں دھماکا، 12 افراد ہلاک، 121 زخمی
تھائی لینڈ میں فائر کریکرز کے گودام میں دھماکا ہونے سے 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہو گئے۔تھائی حکام کے مطابق دھماکے سے گودام کے اطراف کے 2 سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔حکّام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام میں دھماکا…
کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں۔اوباڑو میں حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے میں تعینات پولیس کے لیے الاؤنس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا…
دیامر: شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہِ قراقرم گندلو سے تتہ پانی تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔اس حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ شاہراہِ قراقرم کی بندش سے سیاح اور مسافر پھنس گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے…
سینیٹ: آج پیش کیا جانیوالا پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل کیا ہے؟
سینیٹ میں پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل آج پیش کیا جائے گا۔مجوزہ بل کے متن کے مطابق پُرتشدد انتہاپسندی سے مراد نظریاتی عقائد، مذہبی و سیاسی معاملات میں طاقت کا استعمال، تشدد، فرقہ واریت کی خاطر دھمکانا یا اکسانا، فرقہ واریت کی…
کراچی: آج شام ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی…
ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران ہفتے کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا تھا۔میچ نہ کھیلنے…
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح مزید بلند
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کے بعد دریا کے ساتھ کچے کے رہائشیوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا۔فلڈ کنٹرول روم کے انچارج نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔فلڈ کنٹرول روم…
سینیٹ اجلاس، آج کون کون سے بل پیش ہونگے؟
سینیٹ میں آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج کئی بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق توشہ خانہ…
چلاس حادثہ: جاں بحق 8 افراد چیچہ وطنی میں سپردِ خاک
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس میں بابو سر ٹاپ کے قریب حادثے میں جاں بحق ہونے والے چیچہ وطنی کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔چیچہ وطنی کے گاؤں ایل 178 میں اس خاندان کے8 افراد کی نمازِ جنازہ…
9 مئی کے واقعات پاکستان، افواج اور آرمی چیف کیخلاف سازش تھے، وزیراعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پاکستان، افواجِ پاکستان اور آرمی چیف کے خلاف سازش تھے۔9 مئی سمیت دیگر معاملات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی انٹرویو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں پیش…
وزیرِ اعلیٰ سندھ آج مختلف شہروں کا دورہ کریں گے
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج سکھر، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور اور جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے میں قائم پولیس چوکیوں کا معائنہ کریں گے اور کچے…
امریکی صدر جو بائیڈن کا یومِ عاشور پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام
امریکی صدر جو بائیڈن نے یومِ عاشور کی مناسبت سے مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جل اور مجھے دنیا بھر میں موجود اپنے مسلمان دوستوں اور پڑوسیوں کا احساس ہے جو آج امام حسین ؓ کی قربانیوں کو یاد…
پنجاب حکومت کی محنت سے یومِ عاشور پُرامن گزرا: محسن نقوی
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی کے فضل اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت سے یومِ عاشور پُرامن گزرا۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات پر صوبائی وزراء، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے…
کویت: چاکلیٹس چوری کرنیوالے شخص کو ا سال قید کی سزا
کویت میں عدالت نے ایک شہری کو چاکلیٹ بڑی مقدار میں چوری کرنے کے جرم میں 1 سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے 1 مشہور چاکلیٹ کے 23 جبکہ دوسری کے 20 اور مزید 1 کے 12 کارٹن چوری کیے تھے۔رپورٹس کے مطابق شہری کی جانب…
سعودی عرب: پارک میں خاتون پر تشدد کرنیوالا شخص گرفتار
سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایک پارک میں خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تبوک کے علاقے میں ایک پارک میں خاتون پر حملے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔رپورٹس…
سیلابی پانی سے بہاولنگر تا لاہور ہائی وے کو نقصان
بہاولنگر میں سیلابی پانی کے باعث عارف والا، ساہیوال اور لاہور جانے والے ہائی وے کو نقصان پہنچا ہے۔بہاولنگر میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں اور دریائی بیلٹ سے ملحقہ متعدد آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا…
پی سی بی کا مشاورتی عمل کل سے پھر شروع ہو گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو فوری حتمی شکل دینا ہے جس کے لیے مشاورتی عمل کل سے پھر شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ کی شروعات ہے اور اس کے لیے گزشتہ ہفتے مشاورتی…