جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: گھر میں بنے انجیکشن اسپتالوں کو سپلائی کرنے کا انکشاف

لاہور میں گھر میں بنائے گئے انجیکشن اسپتالوں کو سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر معیاری انجیکشن استعمال کرنے سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔ صورتحال سامنے آنے پر انتظامیہ اور نگراں حکومت بھی ایکشن میں آگئی، جعلی انجکشن…

بھارتی دہشتگردی عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکی، نگراں وزیر خارجہ

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتا، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کی دہشتگردی عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکی ہے۔یو این ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کے دوران نگراں…

سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم، 9 رکنی کمیٹی قائم

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی دو حصوں میں تقسیم کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی 15 اکتوبر تک اپنا کام مکمل کرے گی۔وزارت ایوی ایشن کی جوائنٹ سیکرٹری شازیہ رضوی کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کی گئی ہیں جبکہ ایئر وائس مارشل تیمور…

جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، آج دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر، کلائمیٹ چینج اور فلسطین کے حوالے…

جامعہ کراچی میں 25 اور 29 ستمبر کے امتحانات ملتوی

جامعہ کراچی میں 25 اور 29 ستمبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید شاہد ظہیر کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات کے مطابق…

سعودی عرب کا 93واں قومی دن، اسرائیل کی مبارکباد

سعودی عرب کے 93ویں قومی دن پر تل ابیب نے ریاض کو مبارکباد دی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ، حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارکباد اور دعائیں پیش کرتے ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے بیان میں…

صومالیہ: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

صومالیہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔صومالی پولیس کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکا وسطی قصبے کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ…

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 3 اکتوبر کو سماعت کرے گا، کیس کی سماعت ٹی وی پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ عدالت نے 25 ستمبر تک فریقین سے تحریری…

کراچی میں ڈینگی کے مزید 11 کیسز رپورٹ

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 5، ضلع شرقی میں 3  کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 2 اور ضلع وسطی میں ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں…

بجلی کا بل نہ بھرنے پر کسٹمز ہاؤس حیدرآباد کی بجلی کاٹ دی گئی، ترجمان حیسکو

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل نہ بھرنے پر کسٹمز ہاؤس حیدرآباد کی بجلی کاٹ دی گئی۔ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ بل نہ بھرنے پر ایف بی آر کالونی اور بجلی تقسیم کار کمپنی این ٹی ڈی سی کالونی کی بجلی…

شمالی وزیرستان: دہشتگروں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن…

کسی کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی واقعات پر کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ

نیویارک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،آئی ایم ایف سے کچھ مانگا…

الیکشن کمیشن: انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی منظور، 5 نئے فارم جاری

کراچی: الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارمز بھی جاری کیے ہیں۔ ترمیم کیے گئے رولز پر 15 دنوں کے اندر اعتراضات دائر کیے جا…

جہانگیر ترین کا پاکستان کو صحیح معنوں میں طاقتور بنانے کا عزم

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پاکستان کو صحیح معنوں میں طاقت ور بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔پاکپتن میں آئی پی پی کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہانگیر…

لاہور میں غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر

لاہور میں غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی ہے۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ جعلی انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے پردے متاثر ہوئے جبکہ انفیکشن سے 12 افراد کی بینائی ضائع ہوگئی ہے۔ڈاکٹر اسد…

پنجاب: غیرمعیاری انجیکشن سے آنکھوں کے انفیکشن کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

غیرمعیاری انجیکشن سے آنکھوں کے انفیکشن کے معاملے پر پنجاب کے نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے 5 رکنی کمیٹی بنادی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ کمیٹی تحقیقات کے بعد رپورٹ 3 دن میں پیش کرے گی، کمیٹی ایسی صورتحال…

سماج سے پہلے فکر میں انقلاب لانا ہوتا ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سماج سے پہلے فکر میں انقلاب لانا ہوتا ہے۔ایم کیو ایم ڈیجیٹل میڈیا کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹ سے ہے، جس کا…

امریکا میں انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا دوسرا آپریشن

 امریکا میں انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا ایک اور آپریشن کیا گیا ہے۔ 58 سالہ امریکی مریض آپریشن کے بعد تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا آپریشن ڈاکٹر منصور محی الدین اور ڈاکٹر گریفتھ نے کیا ہے، آپریشن کرنے…