منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کروا دیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلی فون پر بات کروانے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کر لیے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 18 اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.