الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی
الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے…
سینیٹ: انتخابات کے التواء کیلئے قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
سینیٹ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد منظور کرلی، سینیٹ اجلاس میں قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی کاپی صدر، وزیراعظم، الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی۔سینیٹ…
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کی کمی
سینیٹ الیکشن قرارداد کے فوری ردعمل پر 100 انڈیکس 800 پوائنٹس گرا، لیکن کاروبار کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 64 ہزار 514 پر کیا۔کاروباری حجم ہفتے کی باقی چار دنوں کی اوسط سے 52 فیصد زائد 94 کروڑ شیئرز رہا۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 12 ارب…
دھونی کا سابق کاروباری شراکت داروں کیخلاف 15 کروڑ کے فراڈ کا مقدمہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے سابق بزنس پارٹنرز کیخلاف 15 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ کردیا، یہ کیس آرکا اسپورٹس اینڈ منیجمنٹ لمیٹڈ رانچی کے میہیر دیواکار اور سومیا وشواس کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق…
تحریک انصاف کا الیکشن ملتوی کی سینیٹ قرارداد پر ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرار داد پر ردعمل دے دیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سینیٹ نے انتخابات التوا کی غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار داد منظور کی ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان…
اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا۔لاہور میں خواتین ونگ کے زیر اہتمام ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے…
آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کا شیڈول جاری کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔شیڈول کے مطابق جون 2024ء میں ہونے والا میگا ایونٹ 29 روز جاری رہے گا، جس میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ایونٹ کے…
انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے ایوانِ بالا میں انتخابات ملتوی کرنےکی قرارداد کی منظوری کی مذمت کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ کے ذریعے عام انتخابات کو 8 فروری سے آگے لے جانے کی کوشش آئین و…
پہلی بیوی سے مکان خالی کروانے کیلئے شوہر کی خودسوزی کی دھمکی
حیدرآباد میں پہلی بیوی سے مکان خالی کروانے کے لیے شہری نے دوسری بیوی کے ساتھ پریس کلب کے باہر خود سوزی کی دھمکی دے دی۔پولیس سے مذاکرات میں شہری کی دوسری بیوی نے ایس ایچ او کو تھپڑ مار دیا، پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے…
سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد، سینیٹر بہرہ مند کو شوکاز جاری
سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کے خلاف ایکشن لے لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری…
علی امین گنڈاپور، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع کردی۔پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، ان کے بھائی فیصل امین اور والد امین خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس کی…
بلوچستان گرینڈ الائنس کے امیدواروں کا جلد اعلان کیا جائے گا، لشکری رئیسانی
بلوچستان کے سینئر سیاستدان لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس (بی جی اے) کے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں لشکری رئیسانی نے کہا کہ مختلف جماعتوں سے بھی الائنس کےلیے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے…
الیکشن کے التوا کی نام نہاد قرارداد کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی، عرفان صدیقی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کی نام نہاد قرارداد سینیٹ میں موجود کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ 100 ارکان کے ایوان میں 7، 8 سینیٹرز کی رائے کو ایوان بالا…
حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے غیر ملکی جریدے میں آرٹیکل پر ایکشن کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر ملکی جریدے میں آرٹیکل پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بانی پی ٹی آئی کے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب…
پی ٹی آئی نے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرستوں کی تیاریاں مکمل کرلیں
پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عام اتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرستوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی…
کینیڈا نے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا
کینیڈا کی حکومت اور ہائی کمیشن نے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ہدایت نامہ میں سیکیورٹی لیول 2 میں پاکستان کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا۔ کینڈین ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں غیرمتوقع سیکیورٹی صورتحال…
میکڈونلڈز کا اسرائیل غزہ تنازع پر بائیکاٹ مہم کی وجہ سے کاروبار پر ’معنی خیز‘ اثر پڑنے کا اعتراف
میکڈونلڈز کا اسرائیل غزہ تنازع پر بائیکاٹ مہم کی وجہ سے کاروبار پر ’معنی خیز‘ اثر پڑنے کا اعتراف،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES44 منٹ قبلمشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ تنازعے کے تناظر میں مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں…
مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین آدمی ہونے کا اعزاز چھن گیا
بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا۔مکیش امبانی سے یہ اعزاز بھارت کے ہی کاروباری شخص گوتم اڈانی نے چھینا ہے اور اب وہ ایک بار پھر سے ایشیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔گزشتہ برس امریکی…
سینیٹر افنان اللّٰہ و وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی کی الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت
سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللّٰہ اور نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی مخالفت کر دی۔اس حوالے سے افنان اللّٰہ نے ایوانِ بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سینیٹر دلاور خان کی وجوہات کو…
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قمیت میں 1200 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17ہزار روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام…