جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا، وہ پاناما سے اقامہ پر آگئے اور اسے صادق اور امین قرار دیا گیا۔لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے…

خیبر پختونخوا: ہلاک دہشتگرد سرغنہ ظفر افغان نکلا

خیبر پختون خوا میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے سرغنہ دہشت گرد ظفر کے افغان باشندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبر پختون خوا پولیس نے پولیس مقابلے میں مارے گئے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ ظفر کی تفصیلات جاری کر دیں۔پولیس…

بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے: گوہر خان

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، میانوالی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا…

بلوچستان: دہشتگرد تنظیم چھوڑ کر کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

بلوچستان میں دہشت گرد کالعدم تنظیم بی این اے کے کمانڈر تنظیم کو چھوڑ کر اپنے 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے قومی دھارے میں شامل ہونے والے بی این اے کے کمانڈر اور ان کے…

بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر خاموشی توڑ دی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا میں گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش پر خاموشی توڑ دی۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے سکھ رہنما کے قتل کی مبینہ سازش کے کسی بھی ثبوت کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔نریندر مودی نے کہا…

پاکستان میں ایک کروڑ خواتین کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا ہوا، فرحت اللّٰہ بابر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ خواتین کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا ہوا۔اسلام آباد میں پلڈاٹ رپورٹ لانچنگ سے خطاب کرتے ہوئے فرحت اللّٰہ بابر نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات کے لیے لیول پلیئنگ…

غزہ میں بچوں کے مرنے کا خدشہ

اقوامِ متحدہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کو ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی میسر ہے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے اور ان کے خاندان آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے…

شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔شاداب خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب پولیس نے انہیں اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے…

عالمی تجارت کو ’نئے جھٹکے‘ کی وارننگ: بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملے جو امریکہ سمیت عالمی طاقتوں…

عالمی تجارت کو ’نئے جھٹکے‘ کی وارننگ: بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملے جو امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کو پریشان کر رہے ہیں؟،تصویر کا ذریعہReuters،تصویر کا کیپشنحوثی باغیوں کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر سے گزرتے ایک بحری جہاز کے اوپر منڈلاتا نظر…

دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر شاداب خان نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر  بیان آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں شاداب خان نے دورے میں  منتخب ہونے والی ٹیم  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاداب خان…

انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع

الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔امیدوار آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر…

تاریخ میں پہلی بار وہیل مچھلی سے بات چیت کرنے کا دعویٰ

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انسانی تاریخ میں پہلی بار حیوان سے اس کی زبان میں بات کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں غیر انسانی جاندار سے بات کرنے میں اہم پیشرفت…

عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

عراق میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک اور  دوسرا زخمی ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل کو تباہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر صوبائی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے کام  پر معمور…

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 85 پیسے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں…

آسٹریلیا میں کتے کو عمارت سے پھینکنے والی خاتون کو سزا

آسٹریلیا میں شاپنگ سینٹر کی دوسری منزل سے اپنے کتے کو نیچے پھینکنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔آسٹریلوی اخبار کے مطابق عدالت نے اس عمل پر خاتون کو ایک سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عدالت نے 26 سالہ خاتون کے اس…

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس،…

دورۂ آسٹریلیا پر موجود خرم شہزاد کو فٹنس مسائل کا سامنا

دورۂ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین کی شکایت کی تھی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ پہلے ٹیسٹ…

کرسٹیانو رونالڈو کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پسندیدہ کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔کرسٹیانو رونالڈو جو اپنی بے مثال فٹنس، سخت ٹریننگ کے لیے مشہور ہیں، وہ کھانے کے بھی بہت شوقین ہیں۔وہ ناشتے میں ایواکاڈو ٹوسٹ کے…

پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز قرض ملے گا، اے ڈی بی کی تصدیق

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز قرض کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے ان معاہدوں کی تصدیق کر دی۔جن منصوبوں کے لیے یہ قرض لیا جا رہا ہے ان میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن…

امریکی ایتھلیٹ نے’نیوکلیئر کولنگ ٹاور‘ میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

جیو ماسٹرز کے نام سے مشہور ایتھلیٹ نے نیوکلیئر کولنگ ٹاور میں چھلانگ لگا کر سب کو حیران کردیا۔جیو ماسٹرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دل کو دھڑکا دینے والی ویڈیو شیئر کی  ہے۔اس ویڈیو میں اُنہیں انتہائی بے خوفی سے…