جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی بیٹے سمیت شہادت کا مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی بیٹے سمیت شہادت کے واقعے کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔سیکٹر جی الیون میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا، مقتول ہیڈ کانسٹیبل…

پی ٹی آئی ٹکٹ کس کو ملے گا؟ بابر اعوان نے صاف الفاظ میں بتادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بابر اعوان نے پارٹی ٹکٹ کے حوالے پالیسی واضح کردی۔ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ جو لوگ مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ رہے ہیں، انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔انہوں نے…

جتنے پیسے پی پی نے کراچی میں خرچ کیے اتنے میں پورا صوبہ دوبارہ تعمیر ہوسکتا تھا، مصطفیٰ کمال

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جتنے پیسے پیپلز پارٹی نے کراچی میں خرچ کیے اتنے میں سندھ 50 بار بلڈوز کرکے دوبارہ تعمیر ہوسکتا تھا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے احسن آباد میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں…

عوام کی خواہش ہے فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ڈیرا اسماعیل خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں۔اپنے بیان میں  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخابات لڑے…

جان جائے پر چھولے پٹھورے نہ جائیں

لفٹ میں پھنسے بھارتی شہری کو جان سے زیادہ اپنے چھولے پٹھورے کی فکر لاحق رہی یعنیٰ جان جائے پر چھولے پٹھورے نہ جائیں۔بھارتی شہر نوائیڈا کی لفٹ میں پھنسے شخص کو اپنی جان سے زیادہ اپنے کھابے کی فکر ستاتی رہی۔ریسکیو اہلکار جب شہری کو لفٹ سے…

چنگیز حئی بلوچ حامیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل

مرحوم سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز حئی بلوچ نے حامیوں سمیت نیشنل پارٹی (این پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں چنگیز حئی بلوچ نے صدر نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر…

فلسطین کے معاملے پر 60 مسلم ممالک کی بےبسی شرمناک ہے، سینیٹر مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر 60 مسلم ممالک کی بےبسی شرمناک ہے۔ مالاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد…

اسپانسر شپ اسکیم میں عازمین حج کو راغب کرنے کی کوششیں مزید تیز

وزارت مذہبی امور کی اسپانسر شپ اسکیم میں عازمین حج کو راغب کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔وزارت مذہبی امور نے خارجہ اور داخلہ کے بعد وزارت اطلاعات سے بھی معاونت مانگ لی۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کو بھی مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے خط…

اسٹیبلشمنٹ کا وتیرہ ہے اقتدار تک پہنچانے کے بعد گردن پکڑتے ہیں، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا وتیرہ ہے جسے اقتدار تک پہنچاتے ہیں پھر اُس کی گردن پکڑتے ہیں۔کوئٹہ میں عزم نو ورکرز کنونشن سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کے 85 فیصد قومی اور صوبائی اسمبلی کے…

ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے، سینیٹر ساجد میر

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ سیاسی و معاشی استحکام کےلیے مضبوط جمہوری حکومت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کا اعلان خوش…

لطیف کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر کا خیر مقدم

ممتاز ماہر قانون اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ کے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت پر پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انکا خیر مقدم کیا ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لطیف کھوسہ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر…

آئندہ انتخابات کا شفاف انعقاد ناگزیر ہے، عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی (این پی) کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد ناگزیر ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ عوام کے ووٹ کو اہمیت نہیں دی گئی تو صوبے کے نوجوان اور وفاق…

آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کیلئے بہترین آپشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت جب تک گراس روٹ سطح کے پاس نہیں آتی تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کے لیے بہترین آپشن ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ تینوں بڑی پارٹیاں…

آسٹریلیا سے ٹیسٹ جیتنے کیلئے صرف سوچ بدلنا ہوگی، افتخار احمد

قومی ٹیسٹ کرکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پورے دن کی بیٹنگ میں 250 رنز بنانے والی سوچ بدلنا ہوگی۔جیو نیوز سے گفتگو میں افتخار احمد نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیتنے کے لیے صرف سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے…

پیپلز اسکائی ویو ہاؤسنگ پروجیکٹ کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے پیپلز اسکائی ویو ہاؤسنگ پروجیکٹ کی قیمتیں 20 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کو آباد کریں گے، جبکہ نئے سال سے قبل…

شہباز شریف کا اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کو خراج عقیدت

سابق وزیراعظم اور ن لیگی صدر شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے نے ڈاکوؤں کا بڑی بہادری سے…

کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، ملزمان زیرحراست

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ رونما ہوا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر…

انتخابات کیلئے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا ضروری ہے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ انتخابات کےلیے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا ضروری ہے۔جیونیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہماری…

ق لیگ کی ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، چوہدری سالک

سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔ گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک نے کہا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی۔ مسلم…