جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا؟،…

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے استفسار کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی کہ ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا؟نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی…

سابق ایم این اے نور عالم خان کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے سابق چیئرمین نور عالم خان جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔نور عالم خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہو کر جمیعت علما اسلام  میں…

طبی معائنے کے بعد پرویز الہٰی سخت سیکیورٹی میں اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں تفصیلی طبی معائنہ کر لیا گیا۔طبی معائنے کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل واپس روانہ…

شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور این اے 47 کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی…

سندھ اوپن گالف: محمد منیر نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا

25ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن کے دوسرے روز محمد منیر نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا، سینئر پروفیشنل ایونٹ میں محمد طارق اور جونیئرز میں محمد کاشان نے کامیابی حاصل کی۔کراچی کے ڈی ایچ اے گالف کلب پر جاری سندھ اوپن گالف کے دوسرے روز نئے لیڈرز…

چوہدری سالک اور شافع حسین نے گجرات سے انتخابی مہم شروع کردی

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین اور شافع حسین نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ق لیگ کے چوہدری سالک حسین این اے 64 گجرات سے جبکہ چوہدری شافع حسین پی پی 31 اور 32 سے انتخابات لڑیں گے۔مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری…

میرے گھر پر توڑ پھوڑ اور ہراساں کرنے کا فائدہ خواجہ آصف کو تھا، والدہ عثمان ڈار

تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے گھر پر توڑ پھوڑ اور ہراساں کرنے کا فائدہ خواجہ آصف کو تھا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ یہ عوام کے سامنے معافی مانگ کر صرف عوام کو گمراہ…

عثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر خواجہ آصف کا ردّعمل بھی آگیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جن باتوں کی بنیاد اور صداقت نہیں، مناسب نہیں ان باتوں کا بار بار جواب دوں۔خواجہ آصف کا…

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242  پر سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع کیماڑی این اے 242 کے حوالے سے ایم کیو ایم…

سپریم کورٹ کے آرڈرز کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لیے جارہے، عدالت

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کو کہا ہے کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں، عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں، کوئی…

32 زبانوں سے تعلق رکھنے والوں نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرلیا ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ 32 زبانوں سے تعلق رکھنے والوں نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرلیا ہے۔پیپلز سیکریٹریٹ میں سعید غنی کی پریس کانفرنس کے دوران شاہد میواتی اور سینیٹر وقار مہدی بھی موجود تھے۔سعید غنی نے کہا کہ…

سائفر کیس میں شاہ محمود کی رہائی نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں رہائی نہیں ہو سکی۔سائفر کیس میں ضمانت پر رہا شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے منتظر ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کے وکلاء نے تحریری حکم کی…

عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے

قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے۔عابد علی نے پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں سنچری کے ساتھ 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔36 سالہ عابد علی نے 261 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے…

انسانی اسمگلنگ کا شبہ: فرانس نے بھارتی مسافروں سے بھرے طیارے کو گراؤنڈ کردیا

انسانی اسمگلنگ کے شبہے پر بھارتی مسافروں سے بھرے طیارے کو فرانس کے ایئرپورٹ پر روک کر 2 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے نکاراگوا جانے والا طیارہ فرانس کے وتری ایئرپورٹ پر ایندھن لینے کیلئے اترا…

لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی

لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی ہے۔ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا بتانا ہے کہ نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہو جاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا، بلغمی…

چوہدری نثار کا بانی پی ٹی آئی اور ن لیگی قیادت پر تنقید سے گریز

سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے بانی تحریک انصاف اور ن لیگی قیادت پر تنقید کرنے سے گریز کیا ہے۔راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے دوست ہیں میں ان پر…

بانی پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ہی ان کی پارٹی کے سربراہ ہیں، وہ پارٹی کے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری…

بلوچوں پر تشدد کیخلاف بطور احتجاج ’ستارہ امتیاز‘ واپس کررہا ہوں، معروف صحافی محمد حنیف

معروف صحافی اور مصنف محمد حنیف نے بلوچوں پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ’ستارہ امتیاز‘ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔محمد حنیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچوں…

ججز کےخلاف مہم چلانے والوں کو پکڑا جانا چاہیے، وکیل پی ٹی آئی سلمان صفدر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے والوں کو پکڑنے کا مطالبہ کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ ٹوئٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر ججز کو…

خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے خواتین کی بڑی تعداد میدان میں

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین نشستوں کے لیے 53 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 165 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ اقلیتی نشستوں کے لیے 46 امیدواروں نے…