جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ، 220 روپے کی ہوگئی

لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی۔پہاڑی و دور دراز علاقوں میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان…

اپوزیشن کا مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، پارلیمنٹ کے باہر دھرنا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس متحرک ہوگیا ہے۔ بھارت میں اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد نے نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد شمال مشرقی ریاست منی…

انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ، ایک لاکھ خاندان عارضی رہائش گاہوں میں مقیم

انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپارٹمنٹ فار لیونگ اپ، ہاؤسنگ اینڈ کمیونیٹیز کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق عارضی رہائش گاہوں میں مقیم افراد کی تعداد 25…

بھارت: باوردی سیکیورٹی اہلکار کی خاتون سے ہراسانی، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک باوردی اور مسلح ہیڈ کانسٹیبل نے اشیائے خور و نوش کے اسٹور میں خاتون کو ہراساں کیا۔یہ واقعہ پچھلے ہفتے ریاست منی پور میں پیش آیا جہاں دو ماہ سے نسلی فسادات جاری ہیں۔اسٹور کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے…

بلاول بھٹو کی چین کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے بھائی وانگ یی کو بطور چینی وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی ذہین اور تجربہ کار…

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کی وجہ سے پیدا بحران کیا نوعیت اختیار کر رہا ہے؟

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کی وجہ سے پیدا بحران کیا نوعیت اختیار کر رہا ہے؟،تصویر کا ذریعہReuters،تصویر کا کیپشناسرائیل میں مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیںمضمون کی تفصیلمصنف, رافی برگعہدہ, بی بی سی آن لائن مشرق وسطی ایڈیٹر19 منٹ

انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت نے عام انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام فنڈز یک مشت جاری کرنےکی تجویز ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کو فنڈز ضرورت کے مطابق…

بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا

بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کر کے پاکستانی علاقے، دیر بالا کے رہائشی نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا۔ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللّٰہ کے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن کے مطابق بھارتی خاتون…

افغانستان کا پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ

افغانستان نے  ون ڈے سیریز میں پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دے گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت…

جی ڈی اے کی سندھ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیوایم کی حمایت

سیاسی جماعتوں کے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ میں اپوزیشن لیڈرکے لیے ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے…

چین کی طرح ہماری سوسائٹی کو بچت اور سادگی کا کلچر بنانا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین کی طرح ہماری سوسائٹی کو بچت، سادگی اور تعلیم کا کلچر بنانا ہوگا۔سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے سی پیک کو سائنسی منصوبہ بندی کے تحت لے…

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: رضا ربانی نے ایجنڈے پر سوالات اٹھادیے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایجنڈے پر سوالات اٹھادیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی پی…

نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان قانونی امور مقرر

نعیم پنجوتھا کو چیئرمین پی ٹی آئی کا قانونی امور کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی بھی ہیں اور وہ ان کی قانونی ٹیم میں بھی شامل ہیں۔مختلف اہم مقدمات میں نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریکِ…

سول جج نے تشدد سے متاثرہ بچی کے والد کو صلح کی پیشکش کردی

اسلام آباد کے سول جج عاصم حفیظ نے اپنے گھر میں تشدد کا شکار ہونے والی بچی رضوانہ کے والد کو صلح کی پیشکش کردی ہے۔رضوانہ کی والدہ کے مطابق جج صاحب نے کہا ہے کہ وہ علاج کا سارا خرچہ اور الگ سے بھی رقم دینے کو تیار ہیں۔سول جج عاصم حفیظ نے…

توشہ خانہ کیس کی سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔چیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف…

پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں تمام ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے الیکشن ایکٹ میں 57 ترامیم 2 منٹ میں…

وزیر دفاع نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات، باقیات قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے…

خیبر: تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔ ایس ایچ او گل ولی کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ…

قائمہ کمیٹی اجلاس میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں گزشتہ 15 ماہ میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس میں ارکان قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی چوری کے معاملے پر تشویش کا اظہار…

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پی آئی اے عملے سے 30 مہنگے فون برآمد

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے عملے سے 30 مہنگے فون برآمد کرلیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر حسیب باجوہ کے مطابق پی آئی اے کا ملازم عدیل فلائٹ پی کے 210 شارجہ سے سیالکوٹ…