جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعودی عرب کا ترک فرم سے ڈرون کی تیاری کا اسٹریٹیجک معاہدہ

سعودی عرب نے ترکیہ کی دفاعی فرم 'بائیکار' کے ساتھ ڈرون تیار کرنے کا اسٹریٹیجک معاہدہ کرلیا۔سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز (سامی) نے اس سے متعلق ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔سامی نے کہا کہ یہ معاہدہ قومی دفاع اور مقامی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کیلئے…

ایم کیو ایم مردم شماری سے مطمئن نہیں ہیں، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مشترکہ مفادات کونسل سے منظور مردم شماری سے مطمئن نہیں ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مردم شماری کی غلط رپورٹ…

چیئرمین PTI نے بتایا چھوٹا سا کمرہ دیا گیا، جس میں اوپن واش روم ہے، وکیل

اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلا کی ملاقات کروا دی گئی، جس میں پاور آف اٹارنی اور وکالت نامہ پر دستخط کر دیے گئے۔نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ  نے جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران…

پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے، صحافیوں کے ساتھ مل کر آزادی اظہار رائے کیلئے جنگ لڑی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تنقید ہمیشہ خندہ…

اسٹار فٹبالر کریم بینزیما نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

فرانس کے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔کریم بینزیما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو شیئر کی۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسٹار فٹبالر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ "میں بہت خوش…

فوج، سیکیورٹی ادارے اور پاکستان کے عوام ایک ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ تاریخی گرینڈ جرگہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کرسکتی۔ان…

نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچ گئے

چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا  عمران خان سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ کے اہلکار نعیم پنجوتھا کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر اندر لے گئے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

عام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرائیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ جمہور کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے آئین…

ایشین چیمپئنز ٹرافی: بھارت میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبداللّٰہ شدید بیمار ہوگئے

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللّٰہ شدید بیمار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق عبداللّٰہ کو چنئی کے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عبداللّٰہ کو گزشتہ روز گلے کا انفیکشن ہوا جو…

وزارت آئی ٹی نے سرکاری ملازمین کیلئے بیپ پاکستان اپلیکیشن لانچ کردی

وزارت آئی ٹی نے سرکاری ملازمین کے لیے بیپ پاکستان اپلیکیشن لانچ کردی۔بیپ پاکستان اپلیکیشن کو41 وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے لانچ کیا گیا ہے۔ یہ ایپ پاکستان میں واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشنز کا متبادل ہوگی، یہ ملک میں سرکاری…

ایم کیو ایم نے نگراں وزیرِ اعظم کیلئے نام تجویز کردیا

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگراں وزیرِ اعظم کے لیے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف…

ایشیا کپ میں میچز کس وقت شروع ہوں گے؟ شیڈول سامنے آ گیا

ایشیا کپ میں میچز کس وقت شروع ہوں گے، اس حوالے سے شیڈول سامنے آ گیا۔ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہوں گے۔ایشیا کپ میں میچز کا ٹاس 2 بجے ہو گا۔ایشیا کپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کےدرمیان ملتان میں شیڈول…

5 سال کی میوزیکل چیئر سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، دس سالہ پلاننگ کرنا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں ٹی ٹوئنٹی کے میچ سے جان چھڑوانا ہوگی، 5 سال کی میوزیکل چیئر سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، دس سالہ پلاننگ کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ خطے…

نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ 4 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 16 زخمی

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کوسٹر…

ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی

کراچی میں ابراہیم حیدری سے مچھلیوں کے شکار کے لیے گئے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی جس کے بعد امدادی اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ان کی متعدد ایمبولنسز اور رضاکار ابراہیم حیدری…

ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں14دن کی توسیع

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 4 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر  ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل…

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ صائمہ صفدر نے دائر کی ہے۔درخواست میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ…

بجلی صارفین پر مزید 144 ارب 69 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر مزید 144 ارب 69 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2022-23ء سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 122 ارب…

چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل گیا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل گیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایواڈز دینے کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ…

نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو 5 نام ہم نے دیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذریعے 5 نام وزیرِاعظم کو دیے ہیں، نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو 5 نام ہم نے دیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ رانا ثناء نے جو دو نام…