جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری مارچ میں الیکشن ہوں گے، وزیر داخلہ رانا ثناء

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میری رائے کے…

چور پالتو کتے کو چُمکار کر لاکھوں روپے کی سائیکل لے اڑا

امریکا میں ایک چور گھر کے پالتو کتے کو چُمکار کر 1300 ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) کی سائیکل لے اڑا۔یہ واقعہ 15 جولائی کو پیش آیا جب ایک چور گھر کے گیراج سے سائیکل لے کر فرار ہونے لگا تو پالتو کتا آگیا۔کتا دم ہلاتا ہوا چور…

قومی اسمبلی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل سمیت 9 بلز منظور

قومی اسمبلی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل سمیت 9 بل منظور کر لیے گئے جبکہ قومی کمیشن برائے اقلیتیں بل میں اقلیتی اراکین کی ترامیم بھی منظور کر لی گئیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا،…

عالمی ادارہ صحت کا عراق میں بھارت سے سپلائی کی گئی دوا پر الرٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عراق میں بھارت سے سپلائی کی گئی دوا پر الرٹ جاری کر دیا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنی کا ’کولڈ آؤٹ’ سیرپ زکام اور الرجی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بھارتی کمپنی کے عراق بھجوائے گئے سیرپ…

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کو طلب کرلیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنانے والے جج کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔  وکیل نعیم حیدر نے کہا کہ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کے وکالت نامے پر دستخط…

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا جائے نماز بچھانے کی بھی جگہ نہیں، نعیم پنجوتھا

اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرنے والے ان کے وکیل اور مشیر برائے قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ نماز پڑھنے کیلئے جائے نماز بچھانے کی بھی جگہ نہیں ہے۔…

دین کو نقصان پہنچانے والےکسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائے گی، جنرل عاصم منیر

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام سلامتی اورامن کادین ،یہ خوارج کون سی شریعت لاناچاہتےہیں؟کسی بھی گروہ یاجتھےسےبات نہیں کی جائےگی، جنہوں نےدین کودہشتگردی کی بھینٹ چڑھایاانہیں جواب…

ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 943 روپے کمی کے بعد ایک…

اسکروٹنی کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق رپورٹ پیش کرے، ای سی پی کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی رپورٹ پیش کرے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن،…

پی ٹی آئی چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتا ہے۔الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور  رہا۔ترجمان نے کہا کہ آج…

سکھر ریلوے ٹریک کی خستہ حالی، سابق ڈی ایس کا دو سال پرانا خط سامنے آگیا

سابق ڈویژنل سپرنٹنٹڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے طارق لطیف کا2021 میں سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق خط سامنے آگیا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سکھر ڈویژن کا ٹریک خستہ حالت میں ہے۔ سابق ڈی ایس ریلوے سکھر کے خط کے مطابق پورے ٹریک میں ہر جگہ ڈھیلے اور…

مقبوضہ کشمیر: دو روز کے دوران چار کشمیری نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ رُکی، مقبوضہ وادی میں دو روز کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے آج ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔اس سے…

ترکیہ: ڈیرنس بندرگاہ پر جہاز سے گندم منتقلی کے دوران دھماکا، 10 افراد زخمی

ترکیہ کے مغربی علاقے میں واقع ڈیرنس بندرگاہ پر دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔یہ دھماکا اناج کے ذخیرے میں دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر ہوا، گورنر یاوز کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے، ایک زخمی کی…

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا مختلف ناموں پر غور

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے ناموں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شعیب صدیقی اور یونس ڈھاگا کے ناموں پر غور کیا گیا۔مصطفیٰ…

سانگھڑ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا

سانگھڑ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، ہزارہ ایکسپریس کے المناک حادثے میں رحیم یار خان کا رہائشی 6 بچوں کا باپ نور الدین بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔نور الدین صادق آباد میں کریانہ اسٹور چلاتا تھا، دل کے عارضے میں مبتلا ہوا، تو بیٹوں نے…

نارروال سے میاں عثمان رشید اور چوہدری سجاد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

نارووال سے میاں عثمان رشید نے اپنے گروپ کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نارووال کی سیاسی شخصیت چوہدری سجاد نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی…

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی جیت، سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ بھارتی شہر چنئی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کے اہم میچ میں قومی ٹیم نے چین کو ایک کے مقابلے میں…

خاتون کا ٹرین میں آدھے گھنٹے کا سفر زندگی کا آخری سفر بن گیا

نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس میں حیدر آباد کی رہائشی شریفاں بی بی صرف آدھے گھنٹے کیلئے سوار ہوئی، جو اس کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔رشتہ دار خاتون کی عیادت کرنے کیلئے ٹنڈو آدم سے نواب شاہ جانے والی خاتون…