جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ کے لیے وائس چیٹ کا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر تواتر کے ساتھ فیچرز پیش کر رہی ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن میں گروپ چیٹ کے لیے نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرایا…

حارث رؤف کی نئی ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

بیرونِ ملک موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔حارث رؤف نوجوان نسل کے پسندیدہ فاسٹ بالروں میں سے ایک ہیں۔وہ آج کل بیرونِ ملک موجود ہیں جہاں وہ نجی اور پیشہ ورانہ امور میں مصروف ہیں۔حارث رؤف…

بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کے کسی بھی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتادی

بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کے کسی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتا دی۔اس حوالے سے روہت شرما کا امریکا میں ایک شو کے دوران دیا جانے والا جواب سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا ہے۔روہت شرما سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کا سب سے مشکل…

ڈیوڈ بیکھم کو 15 ملین ڈالرز کی حویلی سے متعلق پریشانی کا سامنا کیوں؟

معروف سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کا 15 ملین ڈالرز کی حویلی سے متعلق پڑوسیوں سے تنازع چل رہا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈیوڈ بیکھم کو ویسٹ آکسفورڈ شائر ڈسٹرکٹ کونسل کے تعمیراتی قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے  پریشانی کا سامنا…

تحریک انصاف واپس آئے گی آپ کے لیے خدا حافظ، بیرسٹر سیف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف واپس آئے گی آپ کے لیے خدا حافظ، فی امان اللّٰہ۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کس اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا؟ وہی…

انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے سستا ہو کر 287 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 287.43 روپے کا تھا۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943…

83 سالہ شخص آکسیجن سلینڈر پہن کر کرکٹ کھیلنے لگا

دنیا بھر میں لوگ اسکاٹ لینڈ کے بزرگ شہری کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر حیران رہ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 83 سالہ ایلکس اسٹیل نے ایک کلب میچ میں آکسیجن سلینڈر پہن کر وکٹ کیپنگ کی۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے 1967 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو بھی…

وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رہنمائی لیتے رہیں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے…

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل دائر

توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیل پر…

دسمبر تک بجلی مرحلہ وار مہنگی ہوتی رہے گی

بین الاقوامی مالیتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کی شرط پر رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے۔ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جس کی مد میں 39 ارب روپے موصول ہوں گے۔ستمبر سے…

بھارتی لوک سبھا میں بی جے پی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر آج سے بحث ہوگی

بھارتی لوک سبھا میں بی جے پی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج سے بحث ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعرات کو متوقع ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن…

میجر طفیل محمد شہید نے شجاعت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میجرطفیل محمد شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم…

2023 الیکشن کا سال نہیں ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2023 الیکشن کا سال نہیں ہے۔پروگرام جیو پاکستان میں میزبان نے رانا ثناء اللّٰہ سے سوال کیا کہ کیا 2023 الیکشن کا سال ہے؟وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اس کا سیدھا جواب ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ…

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سرفراز نواز کی پنشن بحال کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے ملاقات کی۔پی سی بی کے مطابق اس ملاقات کا مقصد اس معاملے کو حل کرنا تھا جس کا تعلق ان ادائیگیوں سے تھا جو جنوری 2017 ء سے سرفراز نواز کو رکی ہوئی…

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، پٹری میں لکڑی کا جوڑ کیوں تھا؟

نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کے حوالے سے پٹری میں لکڑی کے جوڑ پر بحث اور تنقید زور و شور سے جاری ہے۔ایسے میں پاکستان ریلوے حکام نے تکنیکی حوالے سے وضاحت کی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ریل کی پٹری الیکٹریفائیڈ ہوتی ہے جس کی…

کراچی: بیوی نے بھائی اور بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بیوی نے بیٹی اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو بے دردی سے قتل کردیا، ملزمان نے پہلے مقتول کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کیا اس کے بعد تیزاب میں ڈال کر جلانے کی کوشش کی، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا…

چیئرمین PTI کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔توشہ خانہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے جس میں فیصلہ کالعدم…

غازی یونیورسٹی کی طالبہ کا 2 اساتذہ پر زیادتی کا الزام

ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان…

چلاس شہر اور مضافات میں بارش

چلاس شہر اور مضافات میں بارش کے بعد شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند  ہوگئی، جبکہ بابو سر روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔گزشتہ…

کشمور، پولیس نے 7 سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرالیا

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے کشمور میں کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا کیے گئے7 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ بچہ 2 ماہ قبل اغوا کرکے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بچے…