جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹورنٹو، خلیل احمد باجوہ نے قونصل جنرل کا چارج سنبھال لیا

ٹورنٹو میں نئے قونصل جنرل آف پاکستان خلیل احمد باجوہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تعینات نئے قونصل جنرل خلیل باجوہ نے نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ایک متحرک پاکستانی کمیونٹی کا گھر…

امریکا، ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی

امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔یہ ریاست ہوائی کا بدترین قدرتی سانحہ ہے، گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر…

شہباز شریف اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حامی

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی۔شہباز شریف نے اتحادیوں کے عشایئے میں کہا کہ اگلے مراحل کے لیے اتحادیوں کے درمیان ابھی سے مشاورت ہونی چاہیے کہ الیکشن کیسے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ…

وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز ہے، نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روز ہوگئے، نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہیں ہو سکا۔صدر…

چکوال میں کاشتکار نےتنہا ڈیم بنا لیا، لاگت کتنی آئی؟

چکوال کے ایک قصبے میں کاشتکار نے اپنی مدد آپ کے تحت منی ڈیم تعمیر کرلیا جس سے وہ اپنی زمینوں کے ساتھ ساتھ قریبی دیہات کی زمینوں کو بھی پانی فراہم کر رہا ہے۔چکوال شہر سے 30 کلو میٹر کی مسافت پر قصبہ بکھاری کلاں میں بنا یہ منی ڈیم ایک…

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار دیدیا

مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے۔ ان کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے۔بھارت بلے باز نے کہا کہ بابر…

عاطف خان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ عاطف خان کے بیٹے کو باچاخان ایئرپورٹ پشاور سے حراست میں لیا…

اتحادیوں کے عشائیے میں نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں  نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت کی گئی۔عشائیے میں اتحادی جماعتوں کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری عشائیے شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر…

خوشاب، لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار، ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی

خوشاب کے نواحی گاؤں میں لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تحصیل جوہر آباد کے علاقے میں واقعہ 26 جولائی کو پیش آیا، متاثرہ لڑکی…

سانگھڑ، مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی، آمدورفت متاثر

سانگھڑ کے قریب دوڑ ریلوے اسٹیشن پر سرہاڑی جانے والی مال گاڑی کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگئے، 5 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک کو بحال کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی ایک بوگی کے چار ویل ٹریک سے اتر…

عثمان راٹھور ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کیلئے پرعزم

پاکستان کے ویٹ لفٹر عثمان امجد راٹھو نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کردیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں عثمان راٹھور نے کہا کہ ایشین گیمز میں مقابلہ سخت لیکن میڈل کےلیے حوصلے بلند ہیں، دن رات ایشین گیمز کےلیے تیاری کر رہے ہیں،…

بشریٰ بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکریٹریٹ کا ’بلیک باکس‘ ہے، فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکریٹریٹ کا ’بلیک باکس‘ ہے۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیوٹی باکس کی بجائے بلیک باکس نے اندر کی کہانی…

متحدہ نے عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 3 امیدواروں کا اعلان کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست کے انٹرویوز شروع کر دیے ہیں۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے این اے 245، 243، 236 اور  پی ایس 112سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ …

افسوس ہوا سپریم کورٹ نے فیصلہ اسمبلی مدت پوری ہونے پر دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس ہوا سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کا فیصلہ اسمبلی مدت پوری ہونے پر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چند ججز نے پارلیمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی کی، مقننہ کو قانون…

بوسنیا: شہری نے انسٹاگرام لائیو پر سابق اہلیہ کو قتل کردیا

بوسنیا میں ایک شخص نے انسٹاگرام لائیو پر اپنی سابق اہلیہ کو قتل کردیا اور مزید 2 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔بوسنیا کے علاقے گراداکاک میں یہ لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں قاتل نے اپنی سابق اہلیہ کو قتل کرکے سڑک پر چلتے باپ بیٹے کو…

بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت کی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں بھارت نے جاپان کو 0-5 سے ہرایا۔ ایونٹ کا فائنل کل ملائیشیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان نے چین کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں…

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر نواز شریف کا کسی نام پر اصرار نہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر نواز شریف کا کسی نام پر اصرار نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے چناؤ کے لیے…

فن پارہ گول ہے یا مربع ؟ آپ بھی سوچتے رہ جائیں گے

لندن کے آرٹسٹوں نے ایسا ڈیزائن تخلیق کیا ہے جسے دیکھ کر فریب نظر کا گمان ہوتا ہے، اس کا اصل ڈھانچہ معلوم نہیں ہوپاتا کہ کیا ہے۔ویڈیو میں ایک اسٹیل کے سیاہ فریم کو دیکھا جاسکتا جسے اس طرح بنایا  گیا ہے کہ مختلف زاویوں سے دیکھنے پر اس کی…

گورنر کامران ٹیسوری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی الوداعی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ کے دوران آپ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہی۔ …

نواز شریف سے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول چوہدری نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔اختر رسول اور نواز شریف کی ملاقات میں سیاست اور ہاکی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان…