جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک انتظامیہ کو 3 سال کیلئے لیز پر دے دیا: سعد رفیق

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی سٹی ایڈمنسٹریشن کو 3 سال کے لیے لیز پر دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل لینڈ مارکنگ کے خطرے سے باہر نکل آیا، ہوٹل کو لیز پر…

پیپلز پارٹی کو ملک کی حفاظت دل وجان سے بھی زیادہ عزیز ہے: نیّر بخاری

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ شہدائے وطن کی سیاسی وارث پیپلز پارٹی کو پاکستان کی حفاظت اور عزت دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔سید نیّر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑا کیا گیا…

پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور کے ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پرویز الہٰی کی طرف سے لاہور بار کے صدر رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔ڈیوٹی…

10 نہیں 100 پرچے بھی درج کرلیں کوئی فرق نہیں پڑے گا: پرویز الہٰی

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 10 نہیں 100 پرچے بھی درج کر لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی والوں کو میسج ہے کہ بالکل دلیری سے مقابلہ…

40 ہزار 781 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

158 پروازوں سے اب تک 40 ہزار781 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے۔ مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مدینہ میں سرکاری اسکیم کے27 ہزار 686 پاکستانی عازمینِ حج موجود ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ 13 ہزار 95 سرکاری عازمینِ حج…

رضا نصر اللّٰہ گھمن کا تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان

رضا نصر اللّٰہ گھمن نے سیاست اور تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضا نصر اللّٰہ گھمن نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر رضا نصر اللّٰہ گھمن نے کہا کہ کچھ…

آسٹریلوی شہر سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خالصتان کی آزادی کے لیے ریفرنڈم ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریفرنڈم میں 31 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کے لیے ووٹ ڈالا۔آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ تھا، میلبرن اور…

مصطفیٰ کمال کا موجودہ مردم شماری کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی اور حیدر آباد کی مردم شماری پر اعتراضات اُٹھاتے ہوئے آڈٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔مصطفیٰ کمال کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم موجودہ مردم شماری کو نہیں مانتے، ہمیں مردم شماری کے اعداد و شمار…

ملک میں ایک بھی جمہوری سیاسی جماعت نہیں ہے: چوہدری سرور

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بھی جمہوری سیاسی جماعت نہیں ہے۔چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کو اسمبلیوں کا وقت ختم ہو رہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں…

سندھ حکومت اور وڈیرے صوبے کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وڈیرے صوبے کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کب ایسا مطالبہ کیا کہ شہری سندھ کے صرف مہاجروں کو گنا…

جناح ہاؤس حملہ کیس: پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھائی جا رہی…

شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا ہے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور میں دیگر پولیس افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اچانک پیش نہیں آئے، باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت…

گھر کے باہر ہونے والا جھگڑا دیکھنے والی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے 14 سال کی لڑکی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ محلے میں لڑائی کے دوران عریشہ گھر کی گیلری میں کھڑی تھی، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گولی عریشہ کے سر میں…

یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، چوہدری پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے، سیسہ…

شہباز اردوان ملاقات، پاکستانی آم گفتگو کا مرکز

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سے غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس کا مرکز پاکستانی آم رہے۔شہباز شریف، ترک صدر اردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوش گوار انداز میں گفتگو ہوئی۔اس گفتگو کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستانی…

جیل میں پیدا ہوئی لڑکی ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھے گی

جیل میں پیدا ہونے والی امریکی لڑکی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کی جیل میں سزا کاٹنے والی خاتون کے یہاں ارورہ اسکائی کاسٹنر نامی بچی…

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس…

بلوچستان کے حاجیوں کیلئے آسانی، کوئٹہ سے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک اور سنگِ میل عبور ہو گیا ہے جہاں سے آج سے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ رات قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 6133 اور 6137 تین…

سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں۔عائشہ اقبال نے کہا کہ ایسی…

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سماعت 8 جون کو مقرر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 8 جون کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے…