ویڈیو, جب گھاٹ سمندر کی بپھری لہروں کا نشانہ بنا , دورانیہ 0,20

📹 Watch video
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ’کنگ ٹائیڈز‘ کے باعث بدھ کے روز ’پیسیفیکا پیئر‘ کا ایک پورا حصہ تباہ ہو گیا۔ ’بے ایریا‘ میں ہفتے کی بلند ترین لہریں دیکھنے میں آئیں، جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور ساحلوں پر بڑی بڑی لہریں اٹھیں۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت پیئر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ اس سے قبل طوفان سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے یہ پیئر رواں سال کے اوائل میں ہی بند کر دیا گیا تھا۔
بشکریہ بی بی سی اردو