جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ڈی آئی خان: خودکش حملہ آور اور استعمال ہوئی گاڑی سے متعلق انکشافات

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔سی ٹی ڈی کی دستاویز کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے گاڑی اور اسے کے انجن نمبر کا پتہ چلا لیا گیا۔انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیک کے…

پی ٹی آئی الیکشن کو منصوبہ بندی کے تحت متنازع بنا رہی ہے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس الیکشن کو منصوبہ بندی کے تحت متنازع بنا رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بظاہر نظر نہیں آتا کہ کسی امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا…

ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا کچھ نہیں دیا جا رہا: بیرسٹر گوہر خان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا کچھ بھی نہیں دیا جا رہا، سیاسی پارٹی سے نشان لے لیں تو وہ ختم ہو جائے گی۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہائی کورٹ…

رضوانہ تشدد کیس: ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے پولیس تفتیش اور چالان پر اعتراضات

رضوانہ تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے پولیس تفتیش اور چالان پر اعتراضات تفتیشی افسر کو بھیج دیے۔ذرائع کے مطابق رضوانہ تشدد کیس میں پولیس کی تفتیش پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے اعتراضات عائد کیے۔اعتراض ہے کہ رضوانہ کو نوکری دلوانے والے…

اسرائیلی فورسز کا چھاپہ، فلسطینی سیاستداں خالدہ جرار گرفتار

مغربی کنارے کے شہر رام اللّٰہ میں اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں فلسطینی سیاستداں خالدہ جرار کو گرفتار کرلیا گیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا…

اسرائیل کا فلسطینیوں کو مصری سرحد کی جانب دھکیلنے کا منصوبہ

اسرائیل نے فلسطینیوں کو بتدریج مصری سرحد کی جانب دھکیلنے کا منصوبہ بنا لیا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو کے بیان میں عندیہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی ’رضا کارانہ‘ طور پر غزہ سے باہر جا سکیں گے۔اس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی وزارتِ…

بلوچستان کیلئے بیورو کریسی میں حصہ دیا جائے: سینیٹر دنیش کمار

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے لیے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا۔اس حوالے سے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے صرف گریڈ 20 اور 21 کے افسران ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وزارتیں نہیں چاہئیں،…

کراچی، موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے کتنی دکانوں کو نقصان پہنچا؟

چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے کہا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج گلفام نے کہا کہ شاہجہان مارکیٹ، بسم اللّٰہ مارکیٹ اور متصل مارکیٹ میں…

اسفند یار ولی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے اے این پی کا کہنا ہے کہ اسفند یار ولی کی نشست پر ان کے بیٹے ایمل ولی الیکشن لڑیں گے۔اے این پی نے بتایا کہ بیماری کے باعث اسفند…

غزہ: اسرائیلی فوج کا اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف سامنے آیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ میں زمینی…

انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کوپشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں…

بلا پی ٹی آئی کا نشان تھا اور رہے گا، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بلا پی ٹی آئی کا نشان تھا اور رہے گا۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، بیٹ کا نشان صرف الیکشن کمیشن…

منظور پشتین کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کی ضمانت منظورکر لی۔عدالت کی جانب سے منظور پشتین کی 2 مقدمات میں درخواستِ ضمانت منظورکی گئی ہے۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی…

ملتان: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کو ملتان ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم شارجہ سے واپس آ رہے تھے۔چوہدری نعیم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی…

بھارت: شادی کے کھانے میں مٹن شامل نہ ہونے پر بارات واپس لوٹ گئی

بھارتی ریاست تلنگانہ میں دولہا کے اہل خانہ نے اس وقت شادی منسوخ کردی جب شادی کے کھانے میں بکرے کا گودا پیش نہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والی دلہن کی جگتِال سے آئی بارات، شادی کا کھانا…

ناراض اے این پی رہنما عدنان جلیل کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔عدنان جلیل اسی ہفتے سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔عدنان جلیل نے ’جیو نیوز‘ سے…

شاہ محمود کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔جسٹس اطہر من…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آ گیا۔100 انڈیکس 1054 پوائنٹس کم ہو کر 60 ہزار 650 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61…

کراچی: مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکیں بند

کراچی میں مزار قائد کے اطراف مختلف سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین ٹریفک کے لیے بند ہے، نمائش چورنگی سے سوسائٹی سگنل جانے والی سڑک بھی بند ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی سے پیپلز سیکریٹریٹ جانے والی سڑک بھی…

بلوچستان عوامی پارٹی کی اقلیتی نشستوں پر ترجیحی فہرست جاری

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اقلیتوں کی نشستوں پر ترجیحی فہرست جاری کر دی۔بی اے پی نے اقلیتی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز جمع کرائی ہے۔عام انتخابات 2024ء سے پہلے بلوچستان میں بڑا سیاسی اتحاد بننے کے امکانات پیدا…