جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جوئے کے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کر سکے: پی ٹی وی

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ جوئے کے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کر سکے۔

جوئے کے اشتہار کی تشہیر کی وجہ سے پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں کر سکا۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایسے اشتہار کی تشہیر پر پابندی عائد ہے۔

پی ٹی وی کا مؤقف ہے کہ اس کی براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی اسپورٹس نے تین…

پرتھ ٹیسٹ میں پی ٹی وی اسپورٹس سے ٹیسٹ میچ نشر کیا گیا تو اس میں جوئے کی کمپنی کے اشتہارات کی تشہیر کی گئی تھی حالانکہ پرتھ کے گراؤنڈ میں ان کمپنیز کے اشتہار پینٹ نہیں تھے لیکن سافٹ ویئر کی مدد سے ورچوئل ایڈورٹائزنگ کر کے جوئے کے اشتہارات کی تشہیر کی گئی۔

اس صورتِ حال پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے نوٹس لیتے ہوئے جوئے کے اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

پی ٹی وی اسپورٹس کا مؤقف ہے کہ جوئے کے اشتہارات نشر ہونے پر حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں۔

پی ٹی وی اسپورٹس کا کہنا ہے کہ جوئے کے اشتہارات کے معاملے پرہماری براڈ کاسٹرز سے بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات روکنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی بات کر رہے ہیں۔

پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پُرامید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریز دیکھ سکیں گے، بحیثیت سرکاری ٹی وی کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات پیش نہ آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.