جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

عمران خان کی والد اور لیڈی ڈیانا کے ہمراہ نایاب تصویر

وزیراعظم عمران خان کی 25 سال قبل لیڈی ڈیانا اور والد کے ہمراہ لاہور میں لی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔عمران خان کی تصویر ’جنون‘ بینڈ کے بانی سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے۔سلمان احمد نے تصویر کے حوالے سے لکھا…

پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشد موبائل فونز بلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ کا آغاز کردیا۔پی ٹی اے حکام کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں،…

کسی بھی ملک کیخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہےجو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں، افغانستان مین امن و استحکام لانے کے اقدامات سے پورا خطہ مستفید ہوگا، ہمارے کسی بھی ملک کے خلاف کوئی…

بھارتی مسلمانوں میں خوف اور مشکلات روز بروز بڑھنے لگیں

گذشتہ برس دلی میں ہونے والے فسادات کا خوف مسلمان مکینوں میں کم نہ ہوسکا، فسادات سے زیادہ متاثرہ علاقے شیو وہار سے مسلمان گھرانے اپنے گھر اونے پونے داموں میں بیچ کر جانے پر مجبور ہوگئے۔ایک طرف مندر، ایک طرف مسجد والی گلیاں مسلمان گھرانوں…

اقتصادی ڈپلومیسی یورپ کے ساتھ پاکستان کے معاشی رابطے کی کلید ہے، ظہیر جنجوعہ

بیلجیم، لکسمبرگ اور یوروپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے آج پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سی ای او صالحہ آصف سے پاک یورپی یونین تجارتی تعلقات کے حوالے سے آن لائن ملاقات کی۔یورپ کے ساتھ پاکستان کی معاشی رسائی میں اضافے کی اہمیت…

آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست، ون ڈے سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام

پاکستانی بیٹسمین اور پھر بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دے کر 1-2 سے سیریز بھی جیت لی۔ سنچورین میں کھیلے گئے تین ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر…

کراچی، حادثے میں کار مکمل تباہ، سوار محفوظ

کراچی میں عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں کار مکمل تباہ ہوگئی لیکن کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی، حادثے کے وقت کار میں…

شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ پر حسن علی کی چھیڑ چھاڑ

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی 21 ویں سالگرہ قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں منائی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سالگرہ مناتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔A post shared by…

اسکولوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ، پارلیمنٹ جانے والی سڑک بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کےخلاف آل پاکستان پرائیویٹ اسکول وکالج ایسوسی ایشن  کے احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ جانے والی سڑک کو بیریئر لگا کربند کردیا گیا ہے۔آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈی…

بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح میں پھر اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 6.9 فیصد ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے57 نئے مریض سامنے آگئے اور مزید 27 مریض صحت یاب ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 816 افراد…

حلقہ این اے 75: 300 سے زائد افراد کیخلاف دفعہ 107 اور 150 کے تحت قلندرے درج

ڈسکہ میں پولیس نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں 300 سے زائد افراد کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف دفعہ 107 اور 150 کے قلندرے درج کردیے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ یہ قلندرے این اے 75 کے آٹھ مختلف تھانوں میں درج…

نیشنل باڈی بلڈر چیمپئن شہزاد خان کا انتقال، موت کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

نیشنل باڈی بلڈر چیمپئن شہزاد خان آفریدی بدھ کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے، اُن کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق پرویز کے مطابق شہزاد خان…

کور کمانڈرز کانفرنس، کورونا کیخلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کا اعادہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کا اعادہ بھی کیا گیا۔ پاک فوج کے…

جہانگیر ترین، علی ترین مبینہ فراڈ کیس میں آج FIA میں طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس میں آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے دن تین بجے طلب کیا ہے جبکہ…

ڈسکہ انتخاب: الیکشن کمشنر پنجاب کی مانیٹرنگ ٹیموں سے ملاقات

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کیں، سیالکوٹ…

نوشین افتخار کا ڈسکہ کی سڑکوں پر CCTV کیمرے لگائے جانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسکہ شہر کی تمام اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔نوشین افتخار کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا…

لاڑکانہ کی رہائشی لڑکی کراچی سے بازیاب، لڑکی نے بیان ریکارڈ کروادیا

لاڑکانہ کی رہائشی لڑکی کو کراچی سے بازیاب کروالیا گیا، پولیس نے مبینہ شوہر سمیت لڑکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاڑکانہ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے مسلمان ہوکر اپنی مرضی سے…

ڈسکہ الیکشن سے پہلے 50 کروڑ کے حکومتی پیکیج کا اعلان

ڈسکہ میں تحریک انصاف کی جیت ممکن بنانے کے لیے کارنر میٹنگ کے دوران 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان سامنے آگیا۔حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سلیم بریار نے ڈسکہ میں کارنر میٹنگ کے دوران 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان…

بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر حکیم شاہ کورونا سے انتقال کرگئے

بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرحکیم شاہ کورونا وائرس  سے پشاور میں  انتقال کرگئے۔پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حکیم شاہ کینٹ جنرل اسپتال میں تعینات تھے۔ڈاکٹرحکیم شاہ کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔ڈاکٹرز ایسوسی…

ملک بھر میں کورونا کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں: این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بتایا کہ گجرانوالہ میں 88 فیصد جبکہ ملتان میں 81…