جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

این اے 249: الیکشن ملتوی کروانے کیلئے رمضان، کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کے لیے رمضان اور کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن…

شہزاد اکبر سے متعلق جہانگیر ترین گروپ کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم سے ملنے والے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کو ہٹانے پر اتفاق کرلیا ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر جہانگیر ترین کے کیسوں سے شہزاد…

کراچی کا موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے…

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنیں گے: مریم نواز

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انشاء اللّٰہ چیف جسٹس بنیں گے، ان کے خلاف سازش کی گئی۔مریم نواز اپنی اور اپنے والد میاں نواز شریف کی نیب ریفرنس میں سزاؤں…

جہانگیر ترین گروپ کی چارج شیٹ میں کیا کیا تھا؟

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ نے چارج شیٹ پیش کی۔جیونیوز نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی چارج شیٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے عمران خان کے معاون خصوصی…

جاوید لطیف 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان دینے کے کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 5 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔جاوید لطیف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں…

این اے 249: ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اجلاس، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں  این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائرہ لیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن نے کی۔اجلاس کے دوران صوبے بھر…

نئی ٹی ٹوئںٹی رینکنگ: بابر کی تنزلی، رضوان ٹاپ 10 میں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہوگئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی بیٹنگ رینکنگ میں…

سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، نواف سعید المالکی

سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق…

علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں

وفاقی وزیر علی زیدی نے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی کے بیانات کے جواب میں علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں۔علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا  کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب اس قسم کی گیدڑ…

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر 5 افراد کو قتل کردیا۔مخالفین کے گھر میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان کی تلاش…

اعظم خان فیلڈنگ اور فٹنس بہتر کرنے میں مصروف

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ مزاج کے بیٹسمین اعظم خان ان دنوں اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور اعظم خان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فیلڈنگ اور ڈائیو لگانے کی…

زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیا گیا پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس کی…

فردوس شمیم، بلال غفار کو NA 249 سے فوری نکلنے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے فوری نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ڈی آر اوسید ندیم حیدر نے فردوس…

صدقہ یا فطر سے والد کی مدد کی جا سکتی ہے؟

سوال: باپ اگر غریب اور ضرورت مند ہو تو کیا اولاد صدقہ فطر دے کر اس کی مدد کر سکتی ہے جبکہ باپ اولاد سے زیادہ رقم کی توقع رکھتا ہے اور اولاد اپنے بال بچوں کے اخراجات ہی بمشکل پورا کر پاتی ہے تو ایسی صورت میں اولاد کو کیا کرنا چاہیے؟جواب:…

برطانیہ کا بھارت کو 3 موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان

برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیکٹری ایک منٹ میں 1500 لیٹر آکسیجن فراہم کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ دوسری جانب روس نے بھی طبی امداد کی پہلی کھیپ بھارت بھیج دی ہے جس میں آکسیجن جنریٹر اور…

شرح 15 فیصد ہوئی تو لاک ڈاؤن ہوگا، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کیسز کی شرح 15 فی صد تک گئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ پنجاب کابینہ نے زیادہ متاثرہ شہروں کے فوری مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی، این سی او سی کو سفارش کرنے کا فیصلہ…

پولنگ اسٹیشنز میں موجود افراد کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت

کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے  ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کردیا گیا۔این اے 249 ضمنی الیکشن کے جیونیوز کو انتخابی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔ پولنگ اسٹیشنزمیں موجود افراد…

پی آئی بی کالونی کا پولیس مقابلہ مشکوک قرار، CCTV فوٹیج سامنے آگئی

پی آئی بی کالونی میں رات گئے ہونے والے پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان کی ہلاکت سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا معاملہ سی سی ٹی وی…

کراچی: پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں میں جگھڑا

کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے بعد  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  کے کارکنوں میں جگھڑا ہوگیا۔دونوں پارٹی کے  کارکنان نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کیے۔ …