جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

سعد رضوی کی کارکنان کو ہدایات، شہباز گِل نے تحریری بیان شیئر کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیر حافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئر کیا ہے۔تحریر بیان میں سعد رضوی نے کارکنان کو  ملکی مفاد کے خلاف کوئی غیرقانونی…

خیبر پختونخوا کابینہ میں 2 نئے مشیروں کا اضافہ

خیبر پختونخوا کابینہ میں دو نئے مشیروں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات مقرر کردیے گئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب ﷲ کو بھی وزیراعلیٰ کا مشیر بنا دیا گیا۔یاد رہے کہ وفاقی…

کوئٹہ: کورونا وائرس کے باعث مزید 2 اسکول بند

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 اسکول بند کر دیئے گئے، جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کیئے گئے اسکولوں کی تعداد 6 ہو گئی۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کوئٹہ کی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی 15روز کیلئے بند…

کرکٹر حسن علی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ سامعہ خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سامعہ کا میری زندگی میں شامل ہونا میری ایک بڑی خوش قسمتی ہے۔پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز شاندار بولنگ کرنے والے حسن علی نے اپنے…

وزیر اعظم عمران خان دورۂ سندھ پر سکھر پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورۂ سندھ پر سکھر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کامیاب نوجوان اور احساس پروگرام کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا سکھر ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنرسندھ…

وزیراعظم کا سندھ حکومت سے بنڈل جزیرے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت سے بنڈل جزیرے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک جزیرہ بڑے عرصے سے ایسا ہی پڑا ہے، سمجھ میں نہیں آیا سندھ حکومت نے بنڈل جزیرے پراین او سی دے کرمنسوخ کیوں کر دیا، اس…

امریکی فوج کے انخلا اعلان سے افغان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے اعلان سے افغان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی فوج کے انخلا سے طالبان کیلئے موقع ہے کہ وہ امن کے راستےکا انتخاب کریں۔افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت گرنے کا بیانیہ درست…

ٹی ایل پی پر پابندی: نوید قمر پارلیمنٹ میں بول پڑے

پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی پر ایوان کو اعتماد میں لینے اور وزیر داخلہ سے پالیسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کےد وران نوید قمر نے گزشتہ روز کالعدم قرار دی گئی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے…

وفاقی حکومت کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، مرتضیٰ وہاب

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، اسد عمر کوئی تاریخ دے دیں یہ پیکیج کراچی کے لیے کب آئے گا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ…

تحریک لبیک کے چیلنج کی انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی کیونکہ کوئی قانون یا آئین سے بالاتر نہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان…

جلاؤ گھیراؤ کر کے صرف ایک شخص کا داؤ لگا: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کو بھی پیغام ہے کہ آپ نے جلاؤ گھیراؤ کا غلط راستہ اختیار کیا، جلاؤ گھیراؤ کر کے صرف ایک شخص کا داؤ لگا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء…

کیوبا: Raul Castro کے استعفے سے کاسترو خاندان کا دورِ قیادت ختم

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کے بعد کیوبا کے عوام کو 6 دہائیوں سے ملنے والی کاسترو خاندان کی رہنمائی میسر نہیں رہے گی۔رول کاسترو نے مستعفی ہونے کا…

سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا غیرقانونی ہے، برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا غیر قانونی ہے، برداشت نہیں کریں گے۔عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دھمکیاں دینے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کرپشن…

منی لانڈرنگ کیس: خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے 20 اپریل کو مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔عدالت نے…

فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 19 اپریل کو ہوگی۔ توہین عدالت کی درخواست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے…

حافظ نعیم الرحمٰن کا کے۔الیکٹرک پر بھاری جرمانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کے۔الیکٹرک کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام پر ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ…

ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ عذاب بن گیا

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ہوٹل میں مقیم حسنین شیخ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ تین وقت سے کھانا ہی نہیں ملا۔ بعض افراد بغیر سحری کے روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔بچوں کو ٹھنڈا کھانا دیا…

ملک میں کہیں گرمی، کہیں بارش، کہیں برف باری

ملک میں کہیں گرمی ہے تو کہیں بارش سے موسم کافی بہتر ہے جبکہ کہیں برف باری بھی جاری ہے۔خیبر پختون خوا کے کچھ شہروں میں بارش سے موسم کافی بہتر ہو گیا، ادھر گلگت بلتستان میں استور میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جاری ہے۔محکمۂ موسمیات…

پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں…

ضلع سجاول: 5 روز میں 3 ایس ایس پیز کا تبادلہ

سندھ پولیس نے ضلع سجاول میں 5 روز کے دوران 3 ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی کرپشن سے آنے والے افسر امداد علی کو نیا ایس ایس پی سجاول تعینات کیا گیا ہے۔پانچ روز قبل ایس پی توقیر نعیم کو سجاول میں ایس ایس پی تعینات کیا…