جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

پوری کوشش کی کہ مسئلہ حل کریں،وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ مسئلہ حل کریں، ایسا حل کہ ان کے کسی عمل سے پاکستان کو نقصان نہ پہنچے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ…

سندھ حکومت تعلیم دشمن، ہراعلان کوروکنے کی ذمہ دار ہے، حلیم عادل

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ یہ تعلیم دشمن ہیں ہمارے ہر اعلان کو روکنے کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے، یہ خود کچھ نہیں کرتے نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس…

وزارت خزانہ پیچیدہ مسئلہ، حکومتی سوچ بچگانہ ہے، میاں رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس پر حکومتی سوچ بچگانہ ہے۔ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیر خزانہ تبدیل کررہی ہے۔انہوں نے…

اتحادی ایم کیو ایم کا وزیراعظم کو اہم مشورہ

حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو اہم مشورہ دےد یا۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بیان جاری کیا اور وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ وزراء کو علمائے کرام سے مذاکرات…

کرتارپور میں دربار گورونانک پر بیساکھی تہوار کی تقریبات

کرتارپور دربار بابا گورو نانک میں 322 ویں بیساکھی تہوار کی تقریبات کا انعقاد ہوا۔بھارتی اور مقامی یاتریوں نے دربار بابا گورو نانک سے بارڈر ٹرمینل تک نگر کیرتن جلوس نکالا۔یاتری پیدل اور گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں زیرو پوائنٹ پہنچے اور…

مسجدالحرام: خواتین سیکورٹی اہلکار صحن مطاف میں تعینات

مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں تعینات کر دیا گیا۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔اس سے قبل خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور…

کالعدم TLP اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کریگی: پیر سعید الحسن شاہ

کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد میں شامل پنجاب کے وزیرِ مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی۔ذرائع کے مطابق فرانس کے سفیر کو واپس…

رمضان بازاروں میں چینی کے خریداروں کی لمبی قطاروں کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کے خریداروں کی لمبی قطاروں کا نوٹس لیتے ہوئے کل تک تمام قطاریں ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اس سلسلے میں عدالت نے چینی کے خریداروں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد…

شوگر مافیا کے 110 ارب کمانے کا انکشاف

چینی اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے۔اسلام آباد (انصار عباسی) گزشتہ سال اپریل میں…

سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پرجرمانہ ہوگا، سعودی وزارت داخلہ

سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق غلط خبر پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پر جرمانہ ہوگا۔کورونا سے متعلق افواہ پھیلانے پر1سے10لاکھ ریال جرمانہ…

لوئر دیر میں کورونا کیسز کی شرح 44 فیصد تک پہنچ گئی

لوئر دیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 44 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں مردان میں 40 فیصد، سوات میں 33، پشاور میں 18 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے کے دوران حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے…

مفتاح اسماعیل کا الیکشن کمیشن کو خط

مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی جائے۔انہوں نے مزید…

سعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چین کے صدر شی جن پنگ نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ماحولیاتی…

لاہور، شہریوں کو انگلیوں پر نشان لگا کر چینی کی فراہمی

لاہور کے رمضان بازار میں آج بھی چینی اسٹالز پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، آج شہریوں کو انگلیوں پر نشان لگاکر چینی دی جارہی ہے۔سستی چینی حاصل کرنے کیلئے شہری صبح ہی چینی کے اسٹالز پر پہنچ گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی حاصل…

مراد سعید نے بڑی تبدیلی کی نشاندہی کردی

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی کہ کراچی کے شہری جن بڑے اسپتالوں میں علاج نہیں کرسکتے ، وہاں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے شہری صحت کارڈ پر علاج کرارہے ہیں۔ مراد سعید نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ  عمران…

شبلی فراز کا وزارت کے غیرضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے اپنی نئی وزارت سے غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں شبلی فراز نے اپنی وزارت کے ماتحت اداروں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی…

ن لیگ تحفظ ناموس رسالت پر پختہ ایمان رکھتی ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی کا خط

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے چیف وہپ مرتضیٰ جاوید عباسی نے  وزیرمملکت علی محمد کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تحفظ ناموس رسالت پر پختہ ایمان رکھتی ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے خط میں کہا کہ مشترکہ قرارداد  تیار…

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر فائرنگ ، اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف۔۔۔پولیس موبائل پر ڈیرہ اسماعیل خان کے…

شہباز شریف کی ضمانت متفقہ طور پر منظور

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی، ضمانت متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ…

ملک میں 4 اضافی بے نامی زون قائم کئے جارہے ہیں، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ملک میں 4 اضافی بے نامی زون قائم کئے جارہے ہیں۔ایف بی آر نے بے نامی زون قائم کئے جانے سے متعلق اعلامیے میں کہا ہے کہ بے نامی زون پشاور، فیصل آباد، ملتان اور حیدرآباد میں قائم کئے گئے…