جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کراچی، این اے 249 پر JUIF کا امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا عمر صادق ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے وفد کی مفتاح اسماعیل کی قیادت میں جے یو آئی ف کی قیادت سے…

ایف آئی اے کا وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس بھیج دیا۔نوٹس کے مطابق ٹو اسٹار مل کی اعلیٰ انتظامیہ 15 اپریل کو ایف آئی اے لاہور  آفس میں طلب کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹو اسٹار…

کراچی: حلقہ این اے 249 میں شہریار آفریدی، مراد سعید کو دورہ کرنے سے روک دیا

کراچی  میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف  کے  شہریار آفریدی اور مراد سعید کو حلقے کا دورہ کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی اور مراد سعید نے حلقے کا دورہ کیا…

برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب، اسلام اباد ایئرپورٹ پر غیرمعمولی رش

برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب آنے پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر رش غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا۔ناقص پلاننگ کے باعث پی آئی اے کی 8 پروازیں بیک وقت روانہ ہورہی ہیں، 8 بین الاقوامی پروازوں پر تقریباً 3 ہزار افراد روانہ ہوں گے۔بورڈنگ کاؤنٹرز…

کراچی میں گرمی کی شدت پھر بڑھنے کا امکان

کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ تین سے چار روز کے دوران پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ رمضان کے ابتدائی دس دن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو…

گندم کی خریداری مہم کا 10 اپریل سے آغاز کا اعلان

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کا کہنا ہے کہ 10 اپریل سے گندم کی خریداری مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔نائلہ باقر نے گندم کی خریداری سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں 13 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں، رواں سال 80 ہزار میٹرک ٹن…

جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد

چینی، سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے افراد کے 36 اکاؤنٹس…

گھوٹکی: معمر خاتون پر آوارہ کتے کا حملہ

سندھ کے شہر گھوٹکی کے گاؤں حبیب پھوڑ میں ایک معمر خاتون کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں آوارہ کتے نے گزشتہ...کتے کے حملے میں معمر خاتون خاتون کے چہرے اور آنکھ پر زخم آئے ہیں، لوگوں نے خاتون کو کتے سے بچایا اور…

پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر…

ڈسکہ کے عوام جعلی حکومت کےخلاف ڈٹ کر اپنا فیصلہ سنائیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام سے اپیل ہے پہلے سے زیادہ جذبے، حوصلے اور عزم سےنکلیں، شیر پر مہر لگائیں اور عوام دشمن جعلی حکومت کے خلاف ڈٹ کر اپنا فیصلہ سنائیں۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا…

پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں: نعمان لنگڑیال

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ میری اپیل ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و ایم این اے راجہ ریاض کہتے ہیں کہ ہم تحریکِ انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے…

شہزادہ فلپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی موت پر شاہی خاندان اور برطانیہ کے لوگوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ڈیوک آف ایڈن…

پنجاب، قیدیوں اور جیل ملازمین کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں اورجیل ملازمین کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اب تک 480 قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، گزشتہ روز 107 قیدیوں اور 4 جیل ملازمین کو کورونا سے…

ہراسانی پر خودکشی: ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون کے بلیک میلنگ سےتنگ آکر خودکشی کرنے کے کیس میں اہم پیشِ رفت ہوئی ہے، پولیس نے وقاص سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس…

ڈسکہ: خاتون نے مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ لگادی

ڈسکہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن 89 پر خاتون  نے ووٹ پر مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ لگا دی۔خاتون پولنگ ایجنٹس نے بھاگ کرخاتون کو پکڑ لیا۔بیلٹ پیپر لے کر بھاگنے پر مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ نے احتجاج…

دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول اکیڈمی میں ہوئی، جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے…

پٹرول بحران، وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، ذمے داران کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ

پٹرول بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا…

پنجاب: رمضان میں کورونا وائرس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری

رمضان میں کورونا سے متعلق پنجاب حکومت نے نئے ایس او پیز جاری کردیے، اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر افراد ایس او…

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں سے…

علی اسجد کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گی: نوشین افتخار

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ نون کی اُمیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اُمیدوار علی اسجد ملہی کی مبارکباد پر اُن کے گھر مٹھائی لیکر جائیں گی۔نون لیگی امیدوار نوشین افتخار نے آر او دفتر کے…