جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

فیصل آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر13 لاکھ روپےکے جرمانے

فیصل آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 44 مسافر گاڑیوں کا چالان اور 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ضیاء ٹاؤن میں مہندی کی تقریب پر چھاپا مارا، تقریب میں…

ڈسکہ الیکشن: انتخابی سامان کی ترسیل شروع

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔پولنگ کا عملہ انتخابی سامان ڈسکہ میں قائدِ اعظم پبلک اسکول میں قائم آر او آفس سے وصول کر رہا ہے۔مذکورہ انتخابی سامان 2 رینجرز اور…

وزیراعظم کی طاہر اشرفی سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی سے ملاقات کی جس میں طاہر اشرفی نے وزیراعظم کو بین المذاہب ہم آہنگی کی رپورٹ پیش کی۔ملاقات میں اسلامی ممالک سےتعلقات میں مثبت پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان…

جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں، علیم خان کا اعتراف

سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین کا جہاز اُن کے پاس اور میرا جہاز میرے پاس ہے، جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کے لیے بڑی خدمات ہیں۔لاہور میں فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علیم خان نے کہا کہ میں بھی…

کراچی: تھانوں کی سطح پر بنائے گئے انٹیلیجنس سیٹ اپ کو ختم کردیا گیا

کراچی کے تھانوں کی سطح پر بنائے گئے انٹیلیجنس سیٹ اپ کو ختم کردیا گیا۔ انٹیلیجنس افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اب اسپیشل برانچ کرے گی۔پہلےاسپیشل…

جہانگیر و علی ترین کی عبوری ضمانت میں پھر توسیع

لاہور کی سیشن عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔لاہور کی سیشن عدالت کے جج حامدحسین نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی…

جہانگیر ترین کیساتھ آج کون کون عدالت آیا؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے ساتھ آج بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی بڑی تعداد میں عدالت پہنچے۔جہانگیر ترین کے ہمراہ ایم این اے سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور،…

رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہوگی،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہوگی۔عثمان بزدار نے چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی اور نرخ کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، عثمان بزدار رمضان بازاروں کا دورہ کرکے…

بیلفاسٹ میں مسلسل پرتشدد مظاہرے جاری

شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں مسلسل تشدد مظاہرے جاری رہے۔بیلفاسٹ میں جاری ہنگاموں میں اب تک 41پولیس اہلکار زخمی جبکہ 10افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔بیلفاسٹ کے علاقے شمالی علاقے میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور کار کو آگ لگادی…

بلوچستان میں میٹرک امتحانات کا آغاز، اساتذہ کا بائیکاٹ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کے آغاز پر ضلع چمن میں اساتذہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔واضح رہے کہ بلوچستان بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 30 ہزار طلبہ شرکت…

3 ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحہ لاہور پہنچی، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا۔فائنل میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت کو شکست دی…

ڈسکہ میں ملکی سیاست کے سارے روایتی رنگ

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ملکی سیاست کے سارے روایتی رنگ نظر آئے، پولنگ اسٹیشنز پر کارکنوں کی موجودگی نظر آئی۔الیکشن کے دوران خوب گہما گہمی دکھائی دی، کارکنوں کی جانب سے ووٹرز کو لانا لے جانا، چائے ناشتے کا بھی انتظام کیا گیا۔ڈسکہ میں…

جہانگیر ترین نے کوئی فراڈ نہیں کیا، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے کوئی فراڈ نہیں کیا۔ ان کے خلاف پرانے معاملات میں نئے کیسز بنائے جارہے ہیں۔  جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ یوسف رضا…

لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھیٹر سیل

لاہور کے علاقے گجومتہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھیٹر سیل کر دیا گیا۔خلاف ورزیوں پر کھانے پینے اور چائے کے متعدد پوائنٹس کو سربمہر کرکے 5 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ادھر پنجاب حکومت نے رمضان میں کورونا سے متعلق نئے ایس او پیز…

پنجاب کابینہ، سب کمیٹی کا کورونا صورتحال پر اظہارِ تشویش

پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا وائرس نے صوبے میں کورونا کی تیسری لہر کی بگڑتی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس منعقد ہوا۔لاہور(صباح…

اسٹرابیری کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

لذیذ کھٹا میٹھا، بچے بڑوں سب ہی کی پسند پھل اسٹرابیری آج کل ہر مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہے، دل کی شکل اور لال رنگ کے اس پھل کے استعمال سے دل سمیت مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔دنیا بھر میں…

کوہاٹ: مخالفین کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

کوہاٹ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا، قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔جیکب آباد میں تھانا پُنھوں بھٹی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے…

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں 2018 سے 12 فیصد زیادہ ووٹ لیے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے 2018 کے انتخابات سے 12 فیصد زیادہ ووٹ لیے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں دو امیدوار ہمارے خلاف…

فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع  نے بتایا کہ فواد چوہدری کو…

اقوام متحدہ کے فنانسنگ فار ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس آج ہو گا

اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کونسل کے فنانسنگ فار ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس آج ہو گا۔ پاکستان اجلاس کی صدارت کرے گا۔وزیراعظم عمران خان فورم کا افتتاح اور افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دنیا…