جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

نئی دہلی: سکھ کسان ٹریکٹر ریلی کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کسان ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی کے لال قلعے پر سکھ کسانوں کی جانب سے خالصتان تحریک کا  پرچم لہرانے کے بعد سیکیورٹی  کو ہائی الرٹ کردایا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے لال قلعہ پر…

کورونا ویکسین کیلیے ترکی، ایران اور ملائیشیا کے روس سے معاہدے

کورونا سے متاثرہ مزید ممالک نے اسپوتنک وی ویکسین کے حصول کے لیے روس سے معاہدے کر لیا۔ ترکی، ملائیشیا اور ایران بھی روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین استعمال کریں گے جس کے حصول کے لیے ان ممالک نے روس سے معاہدے کیے ہیں۔ ترکی نے روس سے ایک…

کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے ڈرائیور کو ڈکیت قرار دیدیا

کراچی پولیس نے گزشتہ سال 27 نومبر کے مبینہ پولیس مقابلے سے متعلق کیس پر چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین کے ڈرائیور عباس کو ڈکیت قرار دے دیا، پولیس نے مقدمات سی کلاس کرانے کی رپورٹ جمع…

ن لیگ کے نشاط ڈاہا کا بھی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات کی ہے۔دو دن میں عثمان بزدار سے یہ مسلم لیگ (ن) کے دوسرے ایم پی اے کی ملاقات ہے، گزشتہ روز اظہر عباس چانڈیا وزیراعلیٰ پنجاب سے…

پنجاب یونیورسٹی یکم فروری سے مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی کو یکم فروری سے مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس دونوں طریقہ تدریس جاری رکھے گی۔کورس مکمل کرنیوالے ایم فل، پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہاسٹل میں رہائش کے اہل ہوں گے۔ …

تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی جان کو خطرہ، مشال ملک

حریت رہنماء یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے یہاں تک کہ کشمیریوں کو سانس لینے کا حق بھی نہیں دے رہا، تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مشال ملک نے…

صنعتوں کی گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ صنعتوں اور تجارتی مراکز کی گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے…

الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و سندھ کے نام خط

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور سندھ کے نام خط لکھ دیا، خط میں فارم 45 سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کے لیے ضوابط وضع کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں  ہدایت کی ہے کہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے پاس…

این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل آج ہوگا

ڈسکہ میں انتخابی دنگل آج ہوگا، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے اپنے اپنے کِلّے مضبوط کرلیے۔این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نوشین افتخار اور تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی امیدوار ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی امیدوار…

صادق سنجرانی جدّہ پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی7 رکنی وفد کے ہمراہ جدّہ پہنچ گئے۔جدّہ ایئرپورٹ پر قونصل جنرل پاکستان و دیگر نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا استقبال کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ہیں.چیئرمین سینیٹ صادق…

جاوید لطیف کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے ایم این اے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔مسلم لیگ نون کے ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران فاضل جج نے غیر ضروری افراد کو کمرہ عدالت…

فخر زمان کی سالگرہ پر آئی سی سی و پی سی بی کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فخر زمان آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بے) نے مبارکباد دی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی جنوبی افریقا…

بھارت: کورونا اسپتال میں آتشزدگی، 4 مریض ہلاک

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں کورونا  کے لیے مختص اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں چار مریض جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثر 27 مریضوں کو بروقت ریسکیو کر کے دوسرے اسپتال منتقل کیا۔…

ثانیہ مرزا بھی تُرک شیف کے کھانے کی دیوانی ہوگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی معروف تُرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی ہوگئیں۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دبئی میں تُرک شیف براک ازدمیر سے ملاقات کی جس کی تصویر اُنہوں نے…

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 466 کیسز، 6 اموات

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 466 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 6 اموات ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8685…

بھارت کی جانب سے مسجد کی بےحرمتی پر پاکستان کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارت کی جانب سے مسجد کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شوپیاں میں مسجد پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، محاصرے کے دوران مسجد کی بےحرمتی اور…