جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

سانحہ سیالکوٹ: مرکزی ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک  110افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔160 سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کرلی گئیں…

آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرنے والے دونوں طیارے گراؤنڈ ہیں، سی اے اے ذرائع

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) سہولت نہ ہونے کی وجہ بتادی۔سی اے اے ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کیلی بریشن نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایل ایس کی سہولت دستیاب نہیں…

ایئرپورٹس پر آئی ایل ایس نہ ہونے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایل ایس نظام نہ ہونے سے دھند کے دوران طیاروں کی ملک بھر کے ایئر پورٹس پر لینڈنگ ممکن نہیں ہوسکے…

مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑ دیں، سندھ لاوارث نہیں ہے، سعید غنی

وزیر اطلاعات برائے سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آج نااہل اور نالائق عمرانی حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے، مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑدیں، سندھ لاوارث نہیں ہے۔سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ مراد سعید سندھ حکومت پر…

سانحۂ سیالکوٹ میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی: IG پنجاب

آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ سانحۂ سیالکوٹ کے حوالے سے اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا جائزہ لیں گے، واقعے میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی، راستے بلاک تھے، ڈی پی او اور ایس اپی پیدل چل کر وہاں پہنچے۔یہ بات آئی جی پنجاب راؤ…

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ، سمری صدر کو بھجوانے کا امکان

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت قانون پیر تک نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری صدر کو بھجوائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر قانون کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ صدر مملکت پہلے وزیراعظم سے…

سیالکوٹ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام مذاہب محبت اور ہم آہنگی…

شاہد آفریدی نے بھی اعجاز پٹیل کی تعریف کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل کی شاندار باؤلنگ پر تعریفی پیغام جاری کردیا۔شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ اعجاز پٹیل نے بہت زبردست پرفارمنس دی اور…

سانحۂ سیالکوٹ: فیکٹری کے اندر کے مناظر سامنے آ گئے

سانحۂ سیالکوٹ میں جائے وقوع بننے والی فیکٹری کے اندر کے مناظر سامنے آ گئے۔سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سری لنکن فیکٹری منیجر اپنی جان بچانے کے لیے 4 منزلہ عمارت کی چھت پر بھاگا تھا۔سری لنکن منیجر نے چھت کے اوپر لگے سولر…

اہل لاہور کو کوئی خرید نہیں سکتا، سعد رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اہل لاہور کو کوئی خرید نہیں سکتا، این اے 133 کے لوگ باضمیر ہیں، نون لیگ کو ووٹ دیں گے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما سعد رفیق، عطا تارڑ، علی ملک اور خواجہ عمران نذیر نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر…

رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے سماعت مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیانِ حلفی کی خبر پر توہینِ عدالت کیس…

سیالکوٹ؛ سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کی تفصیلات جاری

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا  سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ واقعے کی پولیس کو جب پہلی اطلاع ملی تو ہلاکت ہوچکی تھی۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کے ہمراہ سیالکوٹ واقعے پر پریس…

عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کرینگے: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدلیہ کا کوئی رجحان نہیں ہوتا۔ان کا کہنا ہے کہ جج جس کیس کو سنیں…

مفتی منیب الرحمٰن کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہےکہ کل سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا، اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے،…

پریانتھا سے بہت کچھ سیکھا: ساتھی ورکر کی پوسٹ

گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کے ساتھی ورکر نے پریانتھا کے لیے جذباتی پوسٹ جاری کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن منیجر پریانتھا کے ساتھی ورکر عبدالرحمٰن نے…

سری لنکن منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کر کے معذرت کی تھی: تحقیقات میں انکشاف

سیالکوٹ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں، پولیس کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشتعل افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کر کے معذرت کی تھی۔پولیس کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ گارمنٹ فیکٹری میں 13…

سیالکوٹ واقعہ: سری لنکن وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا

سیالکوٹ میں پیش آنے والے وحشتناک اور بے رحم واقعے پر سری لنکن وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا۔سری لنکن وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کا پریانتھا کمارا پر بہیمانہ تشدد دیکھ کر شدید صدمہ ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ…

چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں: خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا…

اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ  کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی۔نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے، اعجاز پٹیل نے 119 رنز…

تائیوان کیخلاف چینی اقدام کے خوفناک نتائج ہونگے: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ چین کے تائیوان کے خلاف کسی بھی اقدام کے خوفناک نتائج ہوں گے۔یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کو ملکی دفاع میں…