جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

سال 2021 میں سائبر کرائمز کی شکایات میں اضافہ ہوا ، ڈی جی ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ 2020 کی نسبت 2021 میں ملک بھر میں سائبر کرائمز کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کو سال 2020…

نورقتل کیس؛ ملزم کےذہنی مریض ہونے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر اور وکیل مدعی مقدمہ نے مرکزی ملزم کے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کو مسترد کرنے…

وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں، اختیار ولی

پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران صادق اور امین نہیں رہے، سلیکٹیڈ وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں۔اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پیسہ کیوں…

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں سب سے منافع بخش رہی، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں 18 فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش رہی۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منافع کمانے والی کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کردی۔فواد چوہدری کی جانب سے…

مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا کیا جائے، سابق آسٹریلوی سینیٹر

سابق آسٹریلوی سینیٹر اور انسانی حقوق کی کارکن لی ریانن نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی عالمی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں لی ریانن نے کشمیریوں…

نیو کراچی قبرستان سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے بچے کو قتل کیا گیا، شناخت 7 سالہ رحمان کے نام سے ہوئی ہے، بچے کی گمشدگی کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج…

جاپان: اوکی ناوا میں کورونا کیسز میں دُگنا اضافہ، حکام کا ہنگامی اقدامات پر غور

جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں کورونا وائرس کیسز میں دُگنا اضافہ ہوگیا۔اوکی ناوا میں اگست کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ 623 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کیسز بڑھنے پر حکام نے اوکی ناوا میں ہنگامی اقدامات پرغور شروع کردیا ہے۔ اس کے…

پولینڈ کے صدر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تنہائی اختیار کرلی

پولینڈ کے صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، پولش صدر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تنہائی اختیار کرلی۔یاد رہے کہ پولش صدر کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لگوا چکے ہیں، انھوں نے پچھلے سال اپریل، جون اور دسمبر میں کورونا ویکسین…

پولیس کانسٹیبل کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے کا واقعہ لیاری کے گھر میں ہوا، مقدمہ درج

لیاری میں دو روز قبل پولیس اہلکار کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے کا واقعہ چاکیواڑا کے گھر میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق زیر دفعہ 3/4 ایکسپلوزیو ایکٹ، 324 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ…

جنرل صاحب نے بھی ڈیل کی باتوں سے متعلق کلیئر کردیا، فواد چوہدری

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ڈیل کی باتیں لوگ اپنے اپنے شوق کے لیے کر رہے تھے، اچھا ہوا آج کہ جنرل صاحب نے بھی ڈیل کی باتوں سے متعلق کلیئر کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان…

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہی۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر ایک 176 روپے 74 پیسے ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 179 روپے برقرار ہے۔ بشکریہ جنگbody a…

سری لنکن کرکٹر بھنوکا راجا پاکسے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھنوکا راجا پاکسے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔سری لنکا کرکٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ کو ’استعفیٰ‘ قرار دے دیا۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ بھنوکا راجا پاکسے  نے سری لنکا بورڈ کو اپنا استعفیٰ پیش…

عمران خان، کیوں اتنے سال رپورٹ ریلیز نہ کرنے کی منتیں کرتے رہے؟ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے وزیر اعظم عمران خان سے  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے متعلق سوال  کرتے ہوئے کہا کہ اچھا؟ تو 7 سال سے بذریعہ دھونس، طاقت کیس چلنےکیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال رپورٹ ریلیز نہ کرنے کی منتیں کرتے…

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تبدیل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کےسپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسد جاوید وڑائچ نئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کیے گئے ہیں۔سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ارشد علی وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ میانوالی جیل تعینات…

نواز شریف سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈی جی ISPR

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، اگر کوئی ڈیل کی بات کرتا ہے تو انہی سے سوال کریں کہ ڈیل کون کر رہا ہے، پوچھا جائے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کے محرکات کیا ہیں؟ کیا شواہد…

موسم کی خرابی، فیصل آباد کیلئے پی آئی اے کی پرواز کراچی واپس آگئی

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 340 پنجاب میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے فیصل آباد نہیں لینڈ نہیں کرسکی اور کراچی واپس آ گئی۔ذرائع کے مطابق پرواز دوپہر ایک بجکر 37 منٹ پر کراچی سے فیصل آباد کے لیے روانہ ہوئی تھی۔شیڈول کے مطابق…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 16 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملاجلا دن رہا۔ انڈیکس 16 پوائنٹس بڑھ گیا۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز 100...پاکستانی شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 16 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 407 پر…

عمران آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، عملی زندگی اس کے برخلاف ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئیڈیل باتیں کرتے ہیں عملی زندگی اس کے برخلاف ہے، عمران خان کی ساری زندگی آئیڈیل باتیں کرنے میں گزری ہے۔اسلام آباد میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین …

لال حویلی کے باہر بچپن میں کتابیں بیچتا تھا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ میں لال حویلی کے باہر بچپن میں کتابیں بیچتا تھا، جب سیاست شروع کی تو کچھ نہیں تھا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دو تین کام بڑے تاریخی ہیں، مناسب طریقے سے پیش نہیں…

ایک تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز 100 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مسلسل تیسرے روز 100 روپے بڑھی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 250 روپے ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا دام…