جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اسلام آباد تشدد کیس کے ملزمان میں سے کسی کو نہیں جانتی: متاثرہ لڑکی کا بیان

اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کے کیس کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے کسی کو نہیں جانتی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں سیکٹر ای 11 میں لڑکے اور لڑکی پر…

وقت بتائے گا خٹک حکومت کے اقدام دیرپا تھے، عمران خان

وزيراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کے اقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے۔پشاور میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر شاہ فرمان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کے پی میں منصوبوں کو معینہ…

33 فیصد پاکستانیوں کا نوازشریف پر مسائل حل کرنے پر اعتماد

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔سروےکے مطابق 33 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کیا۔سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ وزیراعظم…

ملک کے بڑے شہر کورونا کے نشانے پر

کراچی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور حیدرآباد بھی کورونا وبا کے نشانے پر آگئے، چاروں شہروں میں مثبت کیسوں کی شرح دس فیصد سے اوپر چلی گئی۔رپورٹس کے مطابق کراچی میں کورونا گھر گھر پھیل گیا ہے، شہر میں شرح تیس فیصد سے اوپر ہوچکی ہے۔لاہور…

پشاور: پولیس وین اور چوکی پر دستی بم حملے، 3 پولیس اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس وین اور پولیس چوکی پر دستی بم حملوں میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کی اور…

پولس گھیراؤ میں خودکشی، کانسٹیبل فرزند سے 2 پاسپورٹ برآمد، ایک بار پڑوسی ملک گیا

گلشن اقبال میں پولیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے گھیراؤ میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے قتل کے ملزم کانسٹیبل فرزند علی کے قبضے سے دو پاسپورٹ برآمد ہوئے، ملزم ایک بار پڑوسی ملک میں جا چکا۔ کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ایس ایس…

ٹیکس 98 فیصد اور کراچی پر 3 فیصد خرچ کیا جاتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 98 فیصد ٹیکس دینے والے کراچی پر 3 فیصد خرچ کیا جاتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے ان خیالات کا اظہار سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کے 19ویں روز خطاب…

پارلیمانی جمہوریت میں قائمہ کمیٹیوں کو سنجیدہ لیا جاتا ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں قائمہ کمیٹیوں کو سنجیدہ لیا جاتا ہے، جس ممبر کا مفاد ہو اس کو متعلقہ کمیٹی کا ممبر نہیں بننا چاہیے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مراد سعید نے کہا کہ یہاں نیب زدہ پبلک…

نوبیاہتا شاہ رخ کے قاتل نے خودکشی کرلی

کراچی میں فیروز آباد کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ) میں کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری سے قبل خودکشی کرلی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ…

صدارتی نظام کی بحث فضول اور وقت کا ضیاع ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے صدارتی نظام کی بحث فضول اور وقت کا ضیاع ہے۔پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی اس لیے چاہتی ہے عوام کی توجہ بےمعنی بحث پر لگادی جائے۔انہوں نے…

کلین اینڈ گرین پالیسی سے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ ملے گا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پالیسی سے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ ملے گا۔ گورنر پنجاب نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں الیکٹرک بائیک بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ…

بغض پی پی میں ایم کیو ایم کو فرشتہ بناکر پیش نہ کریں، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں، ایم کیو ایم کو آج فرشتہ بنا کر پیش کیا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے کراچی میں کبھی دہشت گردی ہوئی نہیں ہے۔کراچی میں سندھ کابینہ اجلاس کے بعد سعید غنی نے پریس کانفرنس کی اور…

کراچی: سافٹ ویئر ہاؤس میں شوقیہ رکھے کچھوے زخمی اور بیمار ہوگئے

کراچی کے ایک سافٹ ویئر ہاؤس میں شوقیہ رکھے کچھوے زخمی اور بیمار ہوگئے، محکمہ جنگلی حیات کل کچھوؤں کو تحویل میں لے گا، صحتیاب ہونے کے بعد دریائے سندھ میں چھوڑا جائیگا۔انچارج مرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ محکمہ جنگلی حیات اشفاق میمن کے مطابق…

ایڈورٹائزنگ کمپنی بلٹز کی اے آر وائی کیخلاف درخواست کی سماعت

ایڈورٹائزنگ کمپنی بلٹز کی اے آر وائی کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ ’کیا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت نہیں ہے؟‘درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی…

بولان: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، 2 مسافر زخمی

بولان میں ریلوے ٹریک کےقریب دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ کراچی جانے والی بولان میل کو آبِ گم ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ کوئٹہ سے ریلوے حکام بھی…

پنجاب میں دھند کا راج، بلوچستان میں بارش

دھند اور وہ بھی اندھا دھند، پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ جبکہ دیامر اور غذر میں برف باری اور بارش نے سڑکوں کا رابطہ توڑدیا۔ لوگ گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی حصوں میں بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے۔ کراچی…

جبری گمشدگیاں، مشکل یہ ہے ریاست خود ملوث ہو تو تفتیش کون کرے؟ عدالتی ریمارکس

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جبری گمشدگیوں کے کیس میں مشکل یہ ہے کہ ریاست خود ملوث ہو تو تفتیش کون کرے گا۔اسلام آباد سے لاپتہ صحافی و بلاگر مدثر نارو کی بازیابی کیس میں ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے…

سارہ گل ایم بی بی ایس کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا بن گئی

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بن گئی۔ سارہ گل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے امتحان پاس کیا۔خواجہ سرا سارہ گل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان پاس کرلیا۔سارہ گل…

لگتا ہے کورونا آزاد، احتیاطی تدابیر قرنطینہ ہوگئیں

کہاں ہے ماسک؟ کہاں ہے احتیاط؟ کہاں ہے سماجی فاصلے کی پابندی؟ اور کہاں ہے انتظامیہ؟، کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی پابندی کی ڈھیل سے کورونا کو بھی ڈھیل مل گئی۔ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ضوابط پر عمل درآمد نظر نہیں آرہا، ایسا لگتا ہے…

کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیٹرز اور کمپیوٹر آپریٹرز نے کام چھوڑ دیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیٹرز اور کمپیوٹر آپریٹرز نے آج پھر کام چھوڑ دیا۔ایکسپو سینٹر میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عملے نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔احتجاج…