جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

موجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں، یہ لندن بھاگ جائیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں، انہوں نے لندن بھاگنا ہے۔ لاہور میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  عوام پیپلز پارٹی کو موقع دیں،…

عمران خان آپ کے ہوش کیوں اُڑے جا رہے ہیں؟ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  عمران خان آپ کے ہوش کیوں اُڑے جارہے ہیں، ہسٹریائی انداز میں بول رہے ہیں۔اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کھیل تو اب شروع ہوا ہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں، جناب آپ کچھ کھلاڑیوں…

سانحہ پشاور کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

سانحہ پشاور کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے ذمہ داران کی گرفتاری اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ملتان میں ایم…

حکومتیں بنانے یا گرانے نہیں آئے، اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے، خالد مقبول صدیقی

کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم حکومتیں بنانے اور گرانے ملک میں نہیں آئے تھے۔ ہم نے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دی۔میرپورخاص جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی ایم کیو ایم کسی سے…

کراچی کے قریب سمندر میں نایاب مانٹا کا نظارہ

پاکستان کے سمندر میں دو دیوہیکل مانٹا کو دیکھا گیا ہے، جو اس وقت نایاب سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔ ورلڈ وائلڈلائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کا کہنا ہے کہ مانٹا کو 6 سال بعد کراچی کے قریب سمندر میں دیکھا گیا ہے۔ ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے…

گورنر اسٹیٹ بینک کا پانچ بینکوں کو ڈیجیٹل لائسنس جاری کرنے کا اعلان

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 5 بینکوں کو ڈیجیٹل لائسنس جاری کریں گے، نظام معیشت میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا رہے ہیں تاہم ایسے راستے اپنائیں گے کہ ملک کی دولت ماضی کی طرح غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل نہ ہو۔کراچی ادبی میلے…

بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 4 ساتھیوں کو قتل کردیا، خود بھی ہلاک

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی چار ساتھیوں کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کی، اس کی شناخت کانسٹیبل ستیپا ایس کے کے نام…

اردوان کا پیوٹن سے رابطہ، یوکرین میں جنگ بندی اور معاہدے کی اہمیت پر زور

ترک صدر رجب طیب اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس حوالے سے ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ ترک اور روسی صدور نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر ترک صدر نے جنگ بندی، انخلا کی محفوظ راہداریوں اور امن…

ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان  نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کی جانیں گئیں، ملک کو سو ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ میلسی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال…

عمران خان کے قریبی وزراء بھی ہمارے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قریبی وزراء بھی ہمارے رابطے میں ہیں، ہم سے جو رابطہ کر رہے ہیں ان میں چند کو لینا بھی چاہتے ہیں۔ سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ خود…

یوکرین کے طبی مراکز پر حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں کام کرنے والے ڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں طبی مراکز پر متعدد حملوں کی تصدیق کی ہے۔ٹیڈروس کے مطابق یوکرین میں اب تک طبی مراکز پر ہونے والے…

مزاحمت سے مشتعل روسی فوج یوکرینی آبادیوں کو نشانہ بنانے لگی، برطانوی انٹیلیجنس

برطانوی ملٹری انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ روسی افواج یوکرین میں آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔برطانوی خفیہ ادارے نے مزید بتایا کہ یوکرین کی مزاحمت اور طاقت روس کو حیران کر رہی ہے، روس نے ردعمل میں خارکیف، چرنیہیف، ماریوپول سمیت متعدد…

تحریک عدم اعتماد میں انکو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آخری ھچکولے لے رہی ہے، تحریک عدم اعتماد میں ان کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا…

کراچی: اسٹریٹ کرائمز کیخلاف جماعت اسلامی کا 50 سے زائد تھانوں پر احتجاج

کراچی میں جماعت اسلامی نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف 50 سے زائد تھانوں کے باہر احتجاج کیا۔ شہر قائد کے علاقے نیو ٹاؤن تھانے کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنان جمع ہوئے۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم شہر میں بڑھتا…

حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے روک لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے روک لیا۔اسٹیل ملز ملازمین نے اسٹیل ٹاؤن موڑ پر حلیم عادل شیخ کو روکا اور انہیں وعدے بھی یاد دلائے۔حلیم عادل شیخ سندھ حقوق مارچ کے قافلے کے استقبال کیلئے…

پاک آسٹریلیا میچ کے باعث پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل

وفاقی حکومت کے خلاف نکالا جانے والا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کا روٹ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ کے باعث تبدیل کیا گیا ہے، لانگ مارچ کے شرکاء راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوں…

وزیراعظم عمران خان میلسی میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان  میلسی میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے، قومی اسمبلی میں جلد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے، اب دیکھتے ہیں کہ پی پی پی اور ن لیگ جنوبی…

پشاور دھماکا، خودکش بمبار کی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو سامنے آ گئی

پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار پر نمازِ جمعہ کے دوران خود کش حملہ کرنے والے بمبار کی دھماکے سے قبل اپنے ساتھی دہشت گردوں کے ساتھ گفتگو کرتے ویڈیو سامنے آگئی۔دھماکے سے کچھ دیر قبل کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں تینوں دہشت…

عمران خان نے ورلڈ کپ 1992 کی جھلک شیئر کردی

وزیراعظم عمران خان نے اپنی کپتانی میں جیتے گئے 1992ء کے ورلڈ کپ کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹو البم سے یادگار تصویر شیئر کی ہے جو کہ …

پی پی اراکین اسلام آباد میں موجود رہیں: بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے اراکینِ قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ندیم افضل چن کے گھر پہنچ گئے جہاں ان کے…