جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

پنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل تاخیر کا شکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل گزشتہ شب ہوئی بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ سے کورز ہٹا دیئے گئے ہیں، گراؤنڈ کو سکھانے کا عمل جاری ہے۔امپائرز ساڑھے 10 بجے گراؤنڈ…

ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے، یوکرینی صدر زیلنسکی

پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔انہوں نے اپنے روس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم…

سنیل گواسکر کا شین وارن کیخلاف متنازع بیان

سابق آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کے اچانک انتقال کے بعد انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں نے انہیں ’اب تک کا بہترین اسپنر‘ قرار دیا ہے لیکن بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر کے خیال میں شین وارن دُنیا کے سب سے بہترین اسپنر…

شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لے لی

بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ذہنی اور جسمانی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے عارضی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شکیب الحسن ذاتی وجوہات کی بناء پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں اور…

حلیم عادل شیخ پر حملے کی کوشش، مقدمہ درج

کراچی میں گزشتہ روز سندھ حقوق ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب گاڑی روک کر حملہ کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکن اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی نے پولیس کو…

سانحہAPS میں زندہ بچنے والا احمد نواز آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔احمد نواز کو دنیا کی انتہائی معتبر اور تاریخ کی قدیم…

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاکپتن بائی پاس کے قریب 5 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو کار سوار سے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے، جس کی اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کی گئی۔ انجم فارم روڈ پر…

گلیات: سیاحوں کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات میں برف باری کے دوران سیاحوں کی گاڑی اسنو سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔رپورٹس کے مطابق گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچالیا گیا ہے۔دوسری جانب بھکر،…

عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے؟ بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے؟گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کھلاڑی اب پاکستان کو یورپ سے لڑوانا چاہتا ہے، اب یہ یورپی یونین سے بھی…

کراچی:کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 35 سال کے عمران ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول سے کچھ چھینا نہیں،…

حکومت صحافتی اور شہری آزادیاں چھین رہی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے صحافتی اور شہری آزادیاں چھیننے کے درپے ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں دیے حقوق سلب کرنے کی کوشش آمرانہ اور فسطائی رویوں کا مظہر…

بیٹی کے ہمراہ ورلڈکپ میں شرکت، بسمہ کی تعریفوں کے انبار لگ گئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں اپنی چھ ماہ کی بیٹی کے ہمراہ شریک ہیں اور بیٹی کے ہمراہ ان کی تصاویر کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے مقابلے…

پی ایس ایل ٹرافی لنڈی کوتل میں، شاہین بھی جذباتی ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور انتظامیہ شاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچ گئے، جس پر شاہین آفریدی نے بھی اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا۔قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور شائقینِ کرکٹ نے ان کا…

آصف زرداری سے یار محمد رند کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند کی ملاقات ہوئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، جب…

اویس نورانی کا وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے وزیر اعظم سے فوری مستعفی ہونے اور شفاف الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔نظام مصطفیٰ ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد جعلی جمہوری حکومت نے عام آدمی کا بھرکس…

شاداب خان نے شاہنواز دھانی کو ٹرول کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ساتھی کھلاڑی شاہنواز دھانی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کردیا۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ کسی ریسٹونٹ میں بیٹھے نظر آرہے…

زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگنے کا ذمہ دار یوکرین ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ میں 3 مارچ کو لگنے والی آگ کا ذمہ دار یوکرین ہے۔کریملن کے مطابق فرانسیسی صدر میکروں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ…

ندیم افضل چن کے پی پی میں شامل ہونے پر ان کے بھائی کا مؤقف سامنے آگیا

ندیم افضل چن کے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہونے کی خبر پر ان کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما وسیم افضل چن کا مؤقف سامنے آگیا۔منڈی بہاءالدین میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما وسیم…

میکسیکو: فٹبال میچ کے دوران لڑائی، 17 افراد ہلاک

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں ایک فٹبال میچ کے دوران تماشوئیوں کے درمیان ہوئی لڑائی کم از کم 17 افراد کی جان لے گئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مذکورہ واقعہ ایٹلس اور کوئریٹارو…

گورنر اسٹیٹ بینک کا پانچ بینکوں کو ڈیجیٹل لائسنس جاری کرنے کا اعلان

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 5 بینکوں کو ڈیجیٹل لائسنس جاری کریں گے، نظام معیشت میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا رہے ہیں تاہم ایسے راستے اپنائیں گے کہ ملک کی دولت ماضی کی طرح غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل نہ ہو۔کراچی ادبی میلے…