جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

نئے مالی سال کیلئے بلوچستان کا 612 ارب روپے کا بجٹ پیش

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ کا کل حجم 612 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق کل آمدن کا تخمینہ 528.6 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ خسارے کا تخمینہ 72.8 ارب روپے ہے۔بجٹ اجلاس تین گھنٹے سے زائد…

ملک کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا راج

بادلوں کی گھن گرج، بارشوں اور اولوں کی برسات کے ساتھ آج ملک کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا راج رہا۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کی بھرمار ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اندرون شہر اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی…

نیب قانون کو قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، سینیٹر فاروق ایچ نائیک

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نیب قانون کو ہونا چاہیے لیکن قانون کے دائرے میں، قانون کو صحیح راستے پر لانے کے لیے یہ ترمیم لائی گئی ہے۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکوائری اسٹیج پر چیئرمین نیب کیوں گرفتار کرے؟…

چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق چیف…

کراچی: صدر بازار میں گٹروں کی صفائی، سڑک پر گندگی کا ڈھیر لگادیا

کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں عبداللّٰہ ہارون روڈ پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے نے گٹروں کی صفائی کرکے ان سے نکلنے والی گندگی اور کچرے کا مرکزی بازار کی شاہراہ پر ڈھیر لگادیا۔اس سے علاقے میں نہ صرف تعفن پھیل گیا ہے بلکہ…

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی انسداد پولیو مہم کا حصہ بن گئے

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی انسداد پولیو مہم کا حصہ بن گئے، ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے۔ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں عابد علی گورنمنٹ میاں میر اسپتال پہنچے جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ان کے ساتھ تصاویر…

بھارتی مارشل آرٹسٹ یوٹیوب پر کرتب بازی کے چند منٹ بعد ہی چل بسا

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ گری دھرن یوٹیوب چینل کو انٹرویو دینے کے چند ہی منٹ بعد چل بسے۔29 سالہ مارشل آرٹسٹ ایک یوٹیوب چینل کو مارشل آرٹس کی پیچدگیوں سے متعلق بتا رہے تھے اور انہوں نے کچھ کرتب بازی کا…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس 748 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 525 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن…

پنجوانی سینٹر کے طالب علم نے ڈیٹاتھون میں تھرڈ پرائز ایوارڈ حاصل کرلیا

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے ایم فل طالب علم محمد اویس نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ڈیٹا سائنس مقابلے میں تھرڈ پرائز ڈیٹاتھون چیمپئن ایورڈ حاصل کرلیا اور 2 لاکھ روپے کا نقد…

وزیراعظم شہباز شریف کا بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف نے محترمہ بےنظیر بھٹو کو ان کی 69ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری جمہوریت بےنظیر بھٹو کے…

عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے ایڈوائزری بھی جاری کردی۔ این آئی ایچ کی جانب سے ایڈوائزری صوبائی وزارتِ صحت اور متعلقہ محکموں کو جاری کی گئی۔اس ایڈوائزری میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ…

موسم کی خرابی، پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی پرواز کوئٹہ میں لینڈ نہ کرسکی

موسم کی خرابی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز لینڈ نہ کرسکی، پی کے 310 کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہ کرنے کے باعث واپس کراچی آگئی۔ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کروانے کی کوشش کی تاہم…

کراچی پورٹ سمیت 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کے قانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس، مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈ…

شاہد آفریدی نے شاہین اور حارث کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھے موسم اور خوبصورت…

کورونا میں استعمال ہونے والی دوا سستی کردی گئی

وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت کم کردی گئی۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 100 ایم ایل انجکشن کی قیمت 2300 روپے سے کم…

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا IMF سے تعلق نہیں، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے ۔وفاقی کابینہ کے آج ہوئے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، وفاقی وزیر خزانہ نے…

ممنوعہ فنڈنگ میں کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی: فرخ حبیب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ…

وزیرِ اعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر شازیہ مری کی ملاقات

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے ملاقات کی ہے۔وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف…

کیا آپ نے کبھی مور کو اُڑان بھرتے دیکھا ہے؟

’جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا‘ کہاوت تو مشہور ہے لیکن کیا حقیقت میں آپ نے کبھی مور کو اُڑان بھرتے دیکھا ہے!!یقیناً بیشتر قارئین نے مور کو کبھی اُڑتے نہیں دیکھا ہوگا۔ تو آئیے آپ کو مور کی اُڑتے ہوئے ایک ویڈیو دکھاتے ہیں جس کے آج کل…

نایاب نسل کی چھپکلیوں کی اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

شیبا حیدر... محکمۂ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے نایاب نسل کی جھیکو چھپکلیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔محکمۂ جنگلات کے ترجمان کے مطابق مانسہرہ ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران گاڑی سے 15 جھیکو چھپکلیاں…