جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

نمیبیا میں ٹورنامنٹ، عاطف رانا نے قلندرز ٹیم کی شرکت نوجوانوں کیلئے اہم قرار دیدی

نمیبیا میں چار فریقی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کی ٹیم کی شرکت کو عاطف رانا نے نوجوانوں کے لیے اہم قرار دے دیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نمیبیا میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے جارہی ہے۔…

خفیہ اطلاعات پر اے این ایف کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) خیبرپختونخوا نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی خرلاچی چیک پوسٹ پر پاکستان آرمی کے…

یمن میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق

یمن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔دارالحکومت صنعا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یمنی حکام نے بتایا ہے کہ طوفانی بارشوں اور اس کے باعث پیدا شدہ سیلابی صورتحال سے مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 10 افراد اپنی جانوں سے…

حکومت کا فل کورٹ بنانے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین کل صبح اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔حکومتی اتحادی جماعتوں کے…

کراچی تیز بارش برسانے والے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ تیز بارش برسانے والے بادلوں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز بارش کا سلسلہ مذید تین گھنٹے یا اس سے زائد بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن…

پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں، جاوید لطیف

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ کئی حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، یہ سیاسی جماعتوں کو…

کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے، سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 55.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل میں 15.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق میٹ آفس یونیورسٹی روڈ…

دوسرا ٹیسٹ: پہلا دن ختم، سری لنکا کے 6 وکٹوں پر 315 رنز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ختم ہوگیا جہاں میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالیے۔ سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل 80، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجیلو میتھیوز 42 اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے 40 رنز بنا کر…

پشاور: پی ٹی آئی رکن اسمبلی اسپتال میں مسلح گارڈ کے ساتھ آدھمکے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن آصف خان نے اسپتال میں گن مین کے ساتھ انٹری دے دی۔اسپتال ہے یا سیاسی اکھاڑا ہے؟ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے وارڈ میں مسلح گارڈ کے ساتھ…

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بات قرین انصاف ہوگی کہ عدالت کا فل کورٹ اس درخواست کو سنے، امید…

سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر مرزا غالب سے منسوب کر کے شعر ٹوئٹ کیا لیکن غلطی کا احساس ہونے پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے سماجی…

سندھ حکومت شہر سے پانی کس طرح نکال رہی ہے؟ حلیم عادل نے بتادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں بارش کا پانی نکالنے والے ضلعی انتظامیہ کے ملازم کو گھیر لیا اور ان کے کام کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت شہر میں ہونے والی بارش کا پانی سڑک سے کیسے…

کراچی: ملیر ندی پل پر گڑھا پڑگیا، حادثے کا خطرہ، انتظامیہ غائب

کراچی میں نیشنل ہائی وے کے ملیر ندی پل کی ایک جانب گڑھا پڑنے سے کسی بھی بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ جنگ کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر گڑھا پڑ جانے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی کوشش کی۔ …

کراچی میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع، نالے اور گڑھے عوام کیلئے بڑا خطرہ

کراچی بادلوں کے نرغے میں آگیا، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔شدید بارش سے جمع پانی میں سے گاڑیاں گزرنا دشوار ہوگیا، موٹر سائیکلیں بند ، نالے اور گڑھے عوام کے لیے بڑا خطرہ بن گئے۔ تیز بارش سے ضلع وسطی کی کئی…

تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عوام میں تاثر عام ہےکہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی…

وزارت اعلیٰ کا معاملہ ن لیگ نے فل کورٹ میں دیکھنے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں دو اُصول لاگو نہیں ہو سکتے، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے کو سپریم کورٹ کا فل بینچ دیکھ لے گا تو یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالرز ہو گئے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فارن ایکسچینج مارکیٹ پوری طرح فعال ہے، پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالر ہو گئے۔ایک بیان میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس…

باپ بیٹا فوری طور پر استعفیٰ دے دیں: حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ باپ اور بیٹے کے پاس نہ مرکز نہ صوبے میں اکثریت ہے، 3 ماہ پہلے کہا تھا کہ معاملات آپ سے نہیں سنبھلیں گے، آپ فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو جائیں، باپ بیٹا فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔لاہور میں پریس…

گوگل نے سینئر سافٹ ویئر انجینئر کو نوکری سے فارغ کر دیا

الفابیٹ انکارپوریشن کی ملکیت دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے ایک سینئر سافٹ ویئر انجینئر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنے سینئر سافٹ ویئر انجینئر کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے، جس نے یہ دعویٰ کیا…

شازیہ مری کی حیثیت نہیں کہ عمران خان پر تنقید کریں: جمال صدیقی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ شازیہ مری کی حیثیت نہیں کہ عمران خان پر تنقید کریں۔شازیہ مری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ سیاسی بونے عمران خان پر انگلی اٹھا کر…