بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا ٹیسٹ: پہلا دن ختم، سری لنکا کے 6 وکٹوں پر 315 رنز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ختم ہوگیا جہاں میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالیے۔ 

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل 80، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجیلو میتھیوز 42 اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشال مینڈس نے 3 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فواد عالم اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا ہے کہ پہلا ٹیسٹ جیت کر ہمارے حوصلے بلند ہیں، پریشر والا میچ جیت کر ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ بھی اسپنرز کے لیے ساز گار دکھائی دیتی ہے، اس لیے پاکستان نے اضافی اسپنر نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر گال ہی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.