بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر مرزا غالب سے منسوب کر کے شعر ٹوئٹ کیا لیکن غلطی کا احساس ہونے پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جو شعر پوسٹ کیا وہ مرزا غالب کا نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب کر کے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر مرزا غالب سے منسوب کر کے جو شعر لکھا وہ کچھ اس طرح تھا:

اس شعر کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور مقصد حیات سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرزا غالب نے یہ الفاظ اس وقت کہے جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.