جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی۔پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے (ن) لیگ کے 5 ایم پی ایز پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی، اراکین میں رانا مشہود، مرزا جاوید، سیف الملوک…

این اے 245: سعید غنی کا پی پی امیدوار کو ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان

قومی اسمبلی کے حلقے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرادیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایک ویڈیو بیان میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار دانش خان…

کراچی میں جاری بارشوں کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کا 13 اگست کا پرچہ ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے آرٹس، ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) ملتوی کر…

نیشنل ایکوولینس بورڈ امتحان میں کامیابی کی شرح 50 فیصد مقرر

پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ای بی (نیشنل ایکوولینس بورڈ) امتحان کو پاس کرنے کی شرح کو 50 فیصد مقرر کر دیا ہے۔ترجمان پی ایم سی کے مطابق قومی میڈیکل اور ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کی سفارش پر میڈیکل و ڈینٹل کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ…

میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

حکومت پاکستان نے میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔ میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان یوم آزادی پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں دیا جائے گا۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اعلامیہ کے مطابق صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزاز…

شہباز گل کا جرم معمولی نہیں ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا جرم معمولی نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاک فوج میں بغاوت پر اکسانے کی گفتگو آئین کے خلاف…

بھارت کی 700 برس قدیم مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!

شمال مشرقی بھارتی ریاست بہار میں ایسی منفرد مارکیٹ ہے جہاں شادی کی خواہشمند خواتین اور ان کے اہل خاندان یہاں آکر لڑکی کے لیے شوہر خرید سکتے ہیں۔یہ مارکیٹ ریاست بہار کے ضلع مدھو بانی میں واقع ہے جہاں پیپل کے درختوں کے نیچے ہر سال ہزاروں…

خواجہ آصف کا نئی نسل کو نفرت، تقسیم سے پاک پاکستان دینے کا عزم

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئی نسل کو نفرت اور تقسیم سے پاک پاکستان دینے کا عزم کیا ہے۔اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو نفرت اور تقسیم سے پاک پاکستان دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب معاشروں…

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں نے ڈرائیور کی اہلیہ کا…

جدہ میں دہشت گردی میں مطلوب شدت پسند نے دھماکا کرکےخودکشی کرلی

جدہ میں دہشت گردی میں مطلوب شدت پسند نے دھماکا کرکے خودکشی کرلی۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق مطلوبہ شدت پسند عبداللّٰه بن زايد عبدالرحمٰن البكری الشہری 7 سال سے مطلوب تھا۔ سعودی وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملزم…

غلط معاہدے کرنے والے معاشی دہشت گردوں کو جیل میں ڈالا جائے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے غلط معاہدے کرنے والے معاشی دہشت گردوں کو جیلوں میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔پشاور میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت کراچی سے چترال تک لوٹ مار میں مصروف ہے، خیبر پختونخوا ضرورت سے…

ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا، ذرائع

ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا، مردم شماری اگست کے آخر میں ہونا تھی، جو اب دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے مردم شماری التوا کا شکار ہوئی، مردم شماری کے نتائج…

ضمنی انتخابات: 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار

ضمنی انتخابات لڑنے کے لیے 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کرلیے گئے۔تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم اور فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ…

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 39 ہزار روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ…

لیہ: لڑکی سے زیادتی اور بلیک میلنگ کیس، 2 ملزمان گرفتار

لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے کے کیس میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی سے زیادتی، تصاویر بناکر بلیک میل کرنے کے مقدمے میں 7 ملزمان نامزد ہیں، جن میں 2 کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق…

میری موجودگی پاک برطانیہ گہرے تعلقات کی گواہی دیتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری موجودگی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی گواہی دیتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق…

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمان سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے ہیں۔ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے سالانہ گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ارکان…

صومالیہ: 40 برس کی بدترین خشک سالی جاری، 10 لاکھ افراد بےگھر

صومالیہ میں پچھلے 40 سال کی بدترین خشک سالی جاری ہے جس کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ افراد بےگھر ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تخمینہ لگایا ہے کہ صرف اس سال 7 لاکھ 5 ہزار افراد پانی کی تلاش میں اپنے…

بھارت: 20 روپے اضافی لینے پر مقدمہ، 22 سال بعد فیصلہ

بھارت کے ایک وکیل نے محکمہ ریلوے کے خلاف 22 سال طویل قانونی جنگ جیت لی۔1999 میں چترویدی نے اترپردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن سے مرادآباد جانے کے لیے ریل کا ٹکٹ خریدا تو ان سے 70 روپے کے بجائے 90 روپے لیے گئے۔چترویدی نے شہر کی صارف عدالت میں…

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی کے دوستوں سے سوالات پوچھ لیے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دوستوں سے عمران خان سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے دوستوں سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں۔مفتاح اسماعیل نے کہا…