بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صومالیہ: 40 برس کی بدترین خشک سالی جاری، 10 لاکھ افراد بےگھر

صومالیہ میں پچھلے 40 سال کی بدترین خشک سالی جاری ہے جس کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ افراد بےگھر ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے محکمہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تخمینہ لگایا ہے کہ صرف اس سال 7 لاکھ 5 ہزار افراد پانی کی تلاش میں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق آئندہ مہینوں میں بھوک سے متاثرہ صومالی شہریوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ کر 70 لاکھ ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کے محکمے نے کہا کہ صومالیہ میں رواں برس پانچویں بار بارش کی توقعات دم توڑ رہی ہیں جس سے قحط سالی کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس قحط کی وجہ موسمیاتی تغیرات اور یوکرین جنگ کی وجہ سے غذا کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.