قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانگی کے دوران پرواز سے اہلخانہ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانہ ہوتے ہوئے کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
حسن علی نے اپنی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گود میں اپنی ننھی پری کو لیا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر دورانِ پرواز لی گئی ہے۔
اس کے بعد دیگر دو انسٹاگرام اسٹوریز میں حسن علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ لی گئی سیلفیز شیئر کی ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئی، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی جا رہی ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا۔
بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔
Comments are closed.