ہم مولانا کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری / فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے سے نقصان تو ہو سکتا ہے، فائدہ نہیں، اگر وزیراعظم کا یہ خیال ہوتا تو وفاقی وزرا مولانا کے معاملے پر بات نہ کررہے ہوتے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے، بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جا رہے ہیں اور بلاوجہ تلخ ہو رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے پاس ہر وہ سہولت ہے جوکسی کھرب پتی کے پاس ہوتی ہے،طلال چوہدری
غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا
بشکریہ جیو نیوز