مولانا فضل الرحمان کے پاس ہر وہ سہولت ہے جوکسی کھرب پتی کے پاس ہوتی ہے،طلال چوہدری

فوٹو: فائل
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہر وہ سہولت ہے جو کسی کھرب پتی کے پاس ہوتی ہے، تجاوزات سے متعلق نوٹس کا تعلق مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزاہ کے ساتھ میں گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف ڈیڑھ سال سے کارروائی جاری ہے، ہم نے سب سے پہلے پوش علاقوں میں تجاوزات ختم کرنا شروع کیں، مولانا کےگھرکےقریب ہر دوسرے گھر سے تجاوزات ختم کی گئیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے متعلق نوٹس کا مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے تعلق نہیں، تجاوزات کا دفاع اور اس کو سیاست کی نذرکرکےمولانا نے زیادتی کی، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے پاس چند نوجوان ہیں تو آپ ریاست کو للکاریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز