بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی

پاکستان
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی

فوٹو: فائل

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی، عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی، عدالت نے حمیرا طیبہ اور مشتاق احمد کے درمیان نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ خاتون شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہی تھیں اور عدالت میں مصالحت کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی گئی، خاتون نے بیان حلفی میں شوہر سے نفرت اور ساتھ رہنے سے انکار کا اظہار کیا، خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کر دیا گیا۔

حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقین کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ نہیں رہا، بچوں کے نان نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعا سے متعلق باقی دعویٰ واپس لینے پر خارج کر دیا گیا۔

عدالت نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جیو نیوز