پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: اسکول وینز میں گیس سلینڈر لگانے اور گنجائش سے زائد طلبہ بٹھانے پر پابندی عائد

پاکستان
کراچی: اسکول وینز میں گیس سلینڈر لگانے اور گنجائش سے زائد طلبہ بٹھانے پر پابندی عائد

فائل فوٹو

کراچی: وزیر تعلیم نے اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلینڈرز پر سخت پابندی عائد کردی۔

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایات پر نجی اسکولوں کو حفاظتی احکامات جاری کردیے گئے ہیں جس کے تحت اسکول وینز میں غیر محفوظ طریقے سے پیٹرول کی فراہمی پر بھی پابندی عائد ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بوتلوں اور کین کے ذریعے گاڑیوں کے انجن کو پیٹرول فراہم کرنا خطرناک ہے اور اسکول وینز میں مقررہ گنجائش سے زائد طلبہ کو بٹھانے پر پابندی ہے، طلبہ کو وین کے فٹ بورڈ پر کھڑا کرکے سفر کرانے پر بھی پابندی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ اسکول ٹرانسپورٹ کے لیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ کی کاپی گاڑی میں موجود ہونا ضروری ہے جب کہ حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مراسلے کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کو تمام حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، طلبہ کی جان و سلامتی پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ جیو نیوز