اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

چار ماہ میں فری لانسرز نے 760 ملین ڈالر کی آمدن کی: وزیر خزانہ

تازہ ترین
چار ماہ میں فری لانسرز نے 760 ملین ڈالر کی آمدن کی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑے رہے ہیں، پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی ایکسپورٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں سماجی تنظیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں فری لانسرز کی آمدن 760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پاکستانی فری لانسرز نے 210 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، رواں مالی سال میں پاکستان کی گڈز ایکسپورٹس میں بھی 8 فیصد اضافہ ہوا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کا کام ہے نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، فری لانسسرز کو اب اسٹیٹ بینک کے اپروول کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل چھوٹے بچے گھر بیٹھے آن لائن کام کر کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ