طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں مزید کم

طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج 28 نومبر سے کیا گیا ہے۔
طیاروں کا ایندھن (جیٹ فیول) 18 روپے 21 پیسے، مٹی کا تیل 15 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 13روپے 1 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت کم ہو کر 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر پر آ گئی، اس سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔
پیٹرول مزید سستا ہوگیا، ڈیزل کی قیمت برقرار
اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جو کہ اس سے قبل 273 روپے 22 پیسے تھی۔
پی ایس او کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207 روپے27 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جو کہ اس سے پہلے 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ